53

بارہویں کے فاتح طلاب کو ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کی مبارکباد

سرینگر/9فروری/ صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے 12ویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی اور مذکورہ کامیابی کیلئے اساتذہ کی سخت محنت و لگن کو بھی سراہا۔ دونوں لیڈران نے امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلاب، اُن کے والدین اور اُن کے اساتذہ کو بھی خصوصی طور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اُتنا ہی والدین خصوصاً اساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔پارٹی لیڈران نے کہا کہ اس بار بھی لڑکیوں نے پھر سے میدان مار لیا ہے اور چاروں شعبوں کی پہلی پوزیشنیں حاصل کیں ہیں ،یہ ایک انتہائی حوصلہ افزاء اور خوش آئندہ بات ہے۔ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی لیڈران نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ کورونا وائر س اور مسلسل لاک ڈائون سے تعلیمی اداروں کے بند رہنے کے باوجود بھی ہماری نئی پود نے مشکلات میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔محنت، عزم اور استقامت ہمیشہ اپنا ثمر دیتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، معاشرے میں نئی پود کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اور نئی پود کی نشونما اور تعلیم و تربیت جتنی اچھی ہوگی اُتنا ہی قوم کا مستقبل روشن ہوگا کیونکہ نئی پود کو ہی آگے چل کر ملک اور قوم کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، چودھری محمد رمضان، علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، ڈاکٹر بشیر ویری، تنویر صادق اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں