49

وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر کی سیاسی صورتحال کو سرسری طور دیکھتا ہے۔سوز کہاجموںوکشمیر کی غالب اکثریت کے دل بری طرح مجروح ہو گئے ہیں ،

سرینگر5 فروری /سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے کہا ہے سیاسی مبصرین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کشمیر کی سنگین صورت حال کو سطحی طور دیکھ رہا ہے! ان مبصرین نے اس بات کا بھی نوٹس لیا ہے کہ شری امیت شاہ نے اُن سیاست دانوں کا بھی مذاق اُڑایاہے ،جنہوں نے اُن کے مطابق خبردار کیا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے خون کی ندیاں بہہ جائیںگی۔ سیای مبصرین کے مطابق امیت شاہ جی کشمیر کی صورتحال کو سرسری طور دیکھ رہا ہے!ان مبصرین کا خیال ہے کہ امیت شاہ جی کو کشمیر کی سنگین صورت حال پر غور کرنا چاہئے کیونکہ اس تاریخی نوعیت کی آئین ہند کی دفعہ 370 کو یک طرفہ طور منسوخ کرنے سے اور لوگوں کے علاوہ ریاست جموںوکشمیر کی غالب اکثریت کے دل بری طرح مجروح ہو گئے ہیں ،جو کسی بھی طرح ریاست اور مرکز کے درمیان آئینی رشتے کے استحکام کیلئے نیک شگون نہیں ہیسیاسی مبصرین کا یہ بھی خیال ہے کہ وزیر داخلہ کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ یہ دفعہ آئین ہندوستان میں تب شامل کی گئی تھی جب دونوں طرف کی لیڈر شپ نے اس دفعہ کو آئین میں شامل کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا تھا اور اس پر اتفاق کے بعد اس دفعہ کو آئین میں شامل کیا گیا تھا۔اب گورنمنٹ آف انڈیا نے اس دفعہ کو یک طرفہ ختم کیا ہے جس سے اور لوگوں کے علاوہ جموںوکشمیر کی اکثریت نے ناپسند کر کے رد کیا ہے۔اس دفعہ کی یک طرفہ منسوخی سے مستقبل کیلئے کئی پریشانیاں نمودار ہو سکتی ہیں جس سے ریاست کے آئینی رشتے پر بھی بُرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں