54

زاکورہ سرینگر میں اعلیٰ الصبح مسلح تصادم آرائی ، دو ٹی آر ایف جنگجو جاں بحق مہلوکین میں ایک بجبہاڑ ہ کے پولیس ہیڈ کانسٹبل کی ہلاکت میںملوث تھا / پولیس

سرینگر/05فروری/وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ زاکورہ سرینگر میں اعلیٰ الصبح مسلح تصادم آرائی کے دوران ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی جنگجو جاں بحق گئے۔ پولیس نے جھڑپ میں عسکریت پسندوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مہلوک جنگجو بجبہاڑہ میں پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ زاکورہ سرینگر میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے سنیچروار کی اعلیٰ الصبح علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کافی دیر تک سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میں لایا اور جونہی تلاشی آپریشن کے دوران س جگہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں جنگجوئوں چھپے بیٹھے تھے تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مختصر جھڑپ کے محاصرے میں پھنسے جنگجوؤں کو خود سپردگی کی بھی پیشکش کی تاہم انہوں نے وہ ٹھکرادی آپریشن کو وسیع کر دیا گیا اور جنگجوؤں کے خلاف کارورائی تیز کر دی گئی اور جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوؤں کی نعش برآمد کر لی گئی جن کی شناخت اخلاق حجام ساکنہ کولگام اور عادل احمد ساکنہ پلوامہ جے بطور ہوئی جبکہ دونوں جنگجوؤں کا تعلق عسکری تنظیم ٹی آر ایف سے تھا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجوؤں میں ایک اخلاق احمد بجبہاڑہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام حسن کی ہلاکت میں ملوّث تھا۔پولیس کے مطابق مہلوک جنگجوؤں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں