56

رامبن کے مضافاتی علاقے میں 35سالہ خاتون کے قتل کامعاملہ حل پولیس نے شوہر کی گرفتاری عمل میں لاکر مزید تحقیقات شروع کردی

سرینگر/ 29جنوری /بٹوٹ کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں شوہر کی گرفتاری عمل میں لاکر مزیدتحقیقات شروع کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق 23جنوری کو رامبن کے مضافاتی علاقے دلالتابٹوٹ میں 35سالہ خاتون نشو دیوی کواپنے سسرال میں پھانسی پرلٹکتے ہوئے پایاگیااور پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لے کر خاتون کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعد دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کے مطابق 35سالہ خاتون نے خود کو پھانسی پرنہیں لٹکایاتھا بلکہ رپورٹ کے مطابق مزکورہ خاتون کو قتل کیاگیا اور اس جانکاری کے بعد پولیس نے مزکورہ خاتون کے شوہر پون کمار کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کی۔ پولیس کے مطابق مزکورہ شخص نے اس بات کااعتراف کیا کہ ان کی اہلیہ نے خود کوپھانسی پر نہیں لٹکایا تھا بلکہ ا سے قتل کردیاگیاہے اور مزکورہ شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ادھرمزکورہ خاتون کے میکے والوں نے الزام لگا یا کہ ان کی لخت جگر کو شوہر بار بار حراساں کررہاتھا اور اس نے کئی بار اس کی شکایت بھی کی تاہم میکے والو ںنے اس سے ہمیشہ سسرال میںرہنے کی ترغیب دی جوا سکی موت کی وجہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ باریک بینی سے شروع کردی گئی ہے اور مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں