چرچا صبح و شام تیرا ہی تھا 98

کھانے پینے کے آداب

سبَدر شبیر۔۔۔۔اوٹو اہربل

آؤ بچوں کھانا کھاؤ
بھوکے پیاسوں کو کھلاؤ
دونوں ہاتھوں کو دھونا
ناصاف ہاتھوں سے مت چھونا
دستر خوان ہمیشہ بچھانا
لقمہ گرے تو اسکو کھانا
بسم اللہ سے شروع کرنا
بھول جاے تو بسم اللّٰہ اول آخر پڑھنا
ٹیک لگا کر نہ بیٹھنا
خاکساری کے ساتھ اکڑوں بیٹھنا
یا دوذانوں ہو کر بیٹھنا
یا ایک کھڑا دوسرا بچھا کر بیٹھنا
ہمیشہ سیدھے ہاتھ سے کھانا
ضرور پڑے تو داںٔیں ہاتھ سے مدد لینا
تین انگلیوں سے کام لینا
ضرورت ہوتو چار سے کام لینا
نوالہ نہ بڑا نہ چھوٹا لینا
ایک نگلنے کے بعد دوسرا لینا
روٹی سے انگلیاں ہرگز صاف نہ کرنا
اسے ہمیشہ پرہیز کرنا
کھانا مل جل کر کھانا
اسی میں برکت الفت پانا
کھانے میں عیب نہ نکال لینا
پسند نہ آئے تو چھوڑ دینا
بہت گرم کھانا نہیں کھانا
اسے ہمیشہ پرہیز کرنا
بلا ضرورت کھانا کو نہ سوگھنا
ٹھٹھا مارنے سے پرہیز کرنا
کھانا ہمیشہ بیٹھ کر کھانا
یہی ہمیشہ عادت ڈالنا
انگلی سے پلیٹ چاٹ لینا
فارغ ہوکر دونوں ہاتھ دھو لینا
پانی تین سانس میں پینا
پینے سے پہلے بسم اللہ کہنا
آخر الحمدللہ شکر پڑنا
بچوں اللہ سے ہمیشہ ڈرنا
سبَدر شبیر۔۔۔۔
اوٹو اہربل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں