46

ماہ جون کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کڑے سیکورٹی انتظامات

یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز کی کم از کم 300 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی / وزارت داخلہ
سرینگر /22اپریل / این این این سال رواں کے ماہ جون کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کڑے سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق پانچ درجاتی حفاظتی احاطہ کے درمیان امسال 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز کی کم از کم 300 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطاق دو سال بعد بحال ہونے والی امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے اس سال سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزارات داخلہ کے مطابق امسال امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی فورسز کی 300 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، تاکہ یاترا پرامں طریقے سے منعقد کی جائے۔ ایم ایچ اے کے مطابق ان کمپنیوں میں زیادہ تر سی آر پی ایف کی تعنیاتی ہو گئی ہے، وہیں ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی۔ سی آئی ایس ایف کی کمپنیوں کو بھی یاترا کی ڈیوٹی دے گئی ہے۔ ایک کمپنی 100 سے 150 سکیورٹی کے اہلکاروں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کی کمان ایک کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔سکیورٹی فورسز کے مطابق بنیادی توجہ شاہراہوں پر رہے گی، جن میں سرینگر جموں اور سرینگر گاندربل شاہراہ شامل ہیں کیونکہ ان دونوں شاہراوں سے یاتروں کو لے جانے والی گاڑیوں کی روانگی ہوتی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق امسال یاتریوں کی گاڑیوں میں RIFD چپس لگائی جائیں گی جو متعلقہ کنٹرول رومز سے منسلک ریڈار کے نیچے رہیں گی۔ یاتریوں کو لے جانے والی کسی بھی گاڑی کو کٹ آف ٹائمنگ کے بعد کسی خاص مقام سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رجسٹریشن کاؤنٹر پر ہر عقیدت مند کو مختلف مقامات پر نصب سیٹلائٹ ٹاورز سے منسلک ایک مائیکرو چپ کے ساتھ کلائی پر پٹی فراہم کی جائے گی۔ سیٹلائٹ، جی پی آر ایس، مائیکرو چپس اور آر ایف آئی ڈی چپس کی مدد سے دونوں کی نقل و حرکت، عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ ان کو لے جانے والی گاڑیاں، متعلقہ کنٹرول رومز میں مسلسل نگرانی میں رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں