وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38کروڑ 13لاکھ 15ہزار 125ہو گئی
واشنگٹن: دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 13ہزار 827افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56لاکھ 85ہزار 892ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38کروڑ 13لاکھ 15ہزار 125ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 9.95ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 38لاکھ 13ہزار 15ہزار 125ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56لاکھ 85ہزار 892ہو گئی ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.53کروڑ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8لاکھ 90ہزار 770افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں بدھ کی صبح تک گزشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 61ہزار 386نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس لاطینی امریکی ملک میں اب تک 2.56کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس مہلک وبا سے اب تک 628356افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس یوروپی ملک میں اب تک 1.96کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 132307لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ برطانیہ کورونا کے کیسز کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.75کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 157404تک پہنچ گئی ہے۔ترکی نے کورونا وائرس کے کیسز معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ ملک دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 11722483افراد جان لیوا وبا سے متاثر اور 87614افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس ملک میں اس جان لیواوبا سے 11795059 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 325321افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرنے والوں کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کوروناوائرس متاثرین کی کل تعداد 11ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ ملک دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اموات کی تعداد 146925تک پہنچ گئی ہے۔اسپین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 10.03لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 93633لوگ اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جرمنی اب تک عالمی وبا سے 10.07لاکھ سے زیادہ متاثر ہونے کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ اس یورپوی ملک میں اموات کی تعداد 118026تک پہنچ گئی ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں 14.36لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور وہاں اس وبا کی وجہ سے 29330افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
137
