ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ناجائز تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:سری نگر میونسپل کارپویشن کمشنر

   79 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

سری نگر،28 جنوری// سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے جمعے کے روز سری نگر کے کئی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ہونے والے ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا۔اسی ایم سی کی ٹیم نے لالچوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، مہاراجہ بازار اور جہانگیر چوک میں کارروائیاں انجام دے کر کئی دکان تھڑوں جنہوں نے فٹ پاتھ بند کر دئے تھے کو ہٹایا اور جن ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر ریڑے لگا دئے تھے ان کو بھی ہٹایا گیا۔اس موقع پر ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان جو خود اس کارروائی کی نگرانی کر رہے تھے ، نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر جو ناجائز تجاوزات کئے گئے ہیں ان کے خلاف ہماری مہم مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم روزانہ بنیادوں پر یہ مہم چلاتی ہے تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو بند نہ کریں۔موصوف کمشنر نے کہا کہ سڑک یا فٹ پاتھ کو بند کرنے کا کسی کو کوئی اخلاقی یا دینی جواز ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ریڑھی بانوں نے سڑک یا فٹ پاتھ کو بند نہیں کیا ہے وہاں سے ان کو نہیں ہٹایا جا رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریڑھی والوں کے لئے مزید ‘وینڈر زونز’ کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک یا فٹ پاتھ بند کرنے کا کسی بھی صورت میں جائز ہے اور نہ ہی ہم اس کو برداشت کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.