سال 2021 میں اس کھیل کے بڑے پیمانے پر مقابلے منعقد ہوئے
پلوامہ/ تنہا ایاز/ جموں کشمیر سپورٹس کونسل کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے جہاں بڑے پیمانے پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کر رہا ہے وہی جموں اینڈ کشمیر امیچرر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن بھی سپورٹس کونسل کے تعاون سے ہی سافٹ ٹینس کھیل کو فروغ دینے کے لیے زبردست سرگرم ہے۔سال 2021 میں امیچرر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن نے جموں کشمیر یو ٹی کے 15 اضلاع میں سافٹ ٹینس بڑے پیمانے پر مقابلے منعقد کیے دیگر کھیلوں کے مقابلے میں لڑکیاں اس کھیل کو زیادہ پسند کر رہے ہیں۔جموں کشمیر امیچرر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن نے 2021 میں وادی اور جموں میں سافٹ ٹینس کے کئی مقابلے منعقد کئیے جس میں 1200 کے قریب لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔سال کے دوران ہی ایسوسی ایشن نے سافٹ ٹینس ساو?تھ کشمیر کوچنگ کم کیمپ کا اہتمام پلوامہ کیا جس میں جنوبی کشمیر کے 4 اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی یہ کوچنگ کیمپ دس دنوں تک جاری رہا۔اس چمپئن شپ میں 250 لڑکیوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔اس طرح سال 2021 میں سرینگر میں منعقد کی گئی 5th جموں اینڈ کشمیر یو ٹی لیول سافٹ ٹینس چمپئن شپ میں 260 کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔نمائندے کے مطابق بیتے سال کے دوران ایسوسی ایشن نے سافٹ ٹینس کھیل کے کئی چمپین شپ اور کوچنگ کیمپوں کا انعقاد کیا جس بڑی تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں نے اسے شرکت کی۔ جموں اینڈ کشمیر امیچرر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام حسن اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے کافی محنت کر کے یورے یو ٹی میں مقابلے منعقد کررہا ہے اور پچھلے چند سالوں کے دوران یہ کھیل بھی کافی مقبول ہو رہی ہے۔ وادی کی لڑکیاں اس کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔سال 2021 میں جموں اینڈ کشمیر امیچرر سافٹ ٹینس ایسوی ایشن کی کارکردگی شاندار رہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ سرکار اس کھیل کے لئے تمام تر سہولیات کھلاڑیوں کے لیے دستیاب رکھیں۔
155