اپنے علاقے میں نوجوانوں کے لیے سپورٹس اکادمی کھولنا چاہتا ہوں/کرکٹر ارشد ماگرے
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی ان کی صلاحیتں دکھانے کے لیے مناسبت پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار قصبہ یار پلوامہ کے نوجوان کرکٹر ارشد ماگرے نے کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقے یار سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر ارشد ماگرے ،جس نے وادی سے باہر ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کئی کرکٹ ٹورنامنٹوں میں درجنوں ایوارڈ حاصل کئے ہیں، نے کہا کہ کوئی بھی کھیل ہو پلوامہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں البتہ نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔نوجوان کرکٹر ارشد ماگرے نے کہا کہ وہ پلوامہ میں سپورٹس اکادمی کھولنا چاہتے ہیں جہاں پر مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کی کوچنگ ہو تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو آگے لے جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں کے نوجوانوں میں بھی کافی ٹیلنٹ ہے اور مختلف کھیلوں میں ان نوجوانوں کی کافی دلچسپی ہے البتہ ضرورت ہے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی اور کوچنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ اور پلیٹ فارم مہیا کرنے سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔قصبہ یار پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر ارشد ماگرے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں نوجوانوں کے لیے ایک سپورٹس اکادمی کھولنا چاہتے ہیں جہاں پر کھلاڑیوں کی کوچنگ ہو تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ سے آگے بڑھ سکیں۔