سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی اور آپریشن قوائدوضوابط کے تحت کا م کرینگے 53

سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی اور آپریشن قوائدوضوابط کے تحت کا م کرینگے

گھروں میں کروناٹین ہونے والوں کوکئی طرح کے احتیاط کاخاص خیال رکھناہوگا /ڈائریکٹر ہیلتھ سروس
سرینگر/ 15جنوری /سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی اور ویکسنیشن جاری رکھنے کاڈائریکٹر نے کہاکہ ایس او پیئز پرمن وعن عمل کی جائیگی کوونڈ کی وبائی بیماری اور دوسری بیماریوں سے نپٹاجائیگا اس سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائے گئے ہے ۔گھروں میں کرونا ٹین ہونے والوں کو کئی احتیاط پرعمل کرنا ہوگا تاکہ وہ صحت یاب ہوسکے اور دوسرے افراد بھی اس وبائی بیماری میں مبتلانا ہوسکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر نے سرینگر میں ایک پرُ حجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویک اینڈ لاک ڈاون کانفاز عمل میں لانے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی کھلے رہے گے ،جبکہ آپریشن ٹھٹروں میں جراحی بھی کی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ صورتحال کوئی بھی ہو ان سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہرایک اسپتال میں متبادل لائحہ عمل اپنانا وقت کی ضرورت ہے اور جموںو کشمیر سرکار نے اس سلسلے میں کارروائیاں عمل میں لائی ۔انہوںنے کہا کہ ویک اینڈلاک ڈاون نافز کرنے کے دوران سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی بند کرنے آپریشن نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں لیاگیاہے اور لوگوں کی سہولیت اور ان کے مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے گائڈ لائن کے عین مطابق اسپتالوں میں او پی ڈی معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دینگے اور آپریشن ٹھٹروں میں آپریشن بھی کرا ئے جائینگے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروس نے گھروں میں کروناٹین کی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ا س وبائی بیماری میں مبتلاہونے والے ایک بڑی تعداد اگھروں میں ہی کروناٹین ہوگئی ہے او رجوبھی متاثر کروناٹین کیاگیاہے اس سے کئی احتیاط اپنانے ہونگے تاکہ وہ اس وبائی بیماری سے صحت یاب ہوسکے اور گھر کے دوسرے افراد بھی ا سے متاثر نہ ہوجائیں۔انہوںنے کہا کہ جس گھر کاکوئی فرد اس وبائی بیماری میں مبتلاہوجائے وہ خود کوتنہاکرے اپنابخار دن میں دو تین بار چک کرے پانی کا خوب استعمال کرے اور بہتر ہے کہ گرم پانی استعمال کریں،حاملہ خواتین کو چاہئے کہ وہ کروناوائرس بیماری میں مبتلا ہونے والوں سے دور رہے اچھی غذا کھائے گوشت دالوں سبزیوں کاخو ب استعمال کرے ورزش کریں تاکہ وہ اس وبائی بیماری سے باہر نکل سکے ۔انہوںنے کہا کہ گھروں میں کرونا ٹین ہونے والوں کے لئے ڈاکٹروں کی خدمات بھی دستیاب رکھی ہے اور جوکوئی بھی اس وبائی بیماری سے متاثر ہوگا اس کے لئے ڈاکٹروں کی بھی خدمات دستیاب رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں