98

ٹنل کے آر پار میدانی علاقوں میں بارشیں،بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

آنے والے 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کاامکان
سری نگر// ٹنل کے آرپارمتواتر بارشوں اوربالائی علاقوںجن میں گلمرگ،سونہ مرگ،راز دھان ٹاپ ،سادھنا ٹاپ اورفر کیاں پاس شامل ہیں میں تازہ برف ہو ئی ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے کئی دیہات میں طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں کے نتیجے میں درجنوں میوہ درخت اور دیگر درختوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ان طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں کے نتیجے میں شانگس ،رتی پورہ اچھہ بل اور ککر ناگ میں ایک درجن کے قریب رہائشی ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ادھرمحکمہ موسمیات نے سنیچر کی صبح تک مطلع ابروآلودرہنے اوربارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے ۔اس دوران متواتربارشیں ہونے کے باعث شہرسری نگراوروادی کے سبھی ضلعی وتحاصیل صدرمقامات پرسڑکیں ،چواراہے،گلی کوچے ،بازاراورفت پاتھ زیرآب آجانے کے راہگیروں کوعبورومرورمیں سخت مشکلات درپیش ہیں ،جبکہ گاڑیوں کی آواجاہی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔اس دوران زوجیلااورسونمرگ میں برف باری ہونے کے بعدسری نگرلیہہ شاہراہ اور تواریخی مغل روڈکوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے جزوی طورپربندکردیاگیا،تاہم سرینگرجموں شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیں پڑا۔ ادھر دوران صو بائی انتظامیہ نے وادی اور خطہ لداخ کے لئے پسیاں گر آنے کا انتباہ جاری کرتے ہو ئے کہا کہ کپوارہ،بانڈی پورہ،بارہمولہ،اننت ناگ ،کلگام،بڈ گام،گاندر بل اور لداخ اور لیہ کے بالائی علاقوں اور ان علاقوں میں جہاں تودے گر آنے کا خطرہ لاحق ہو وہاں پر لوگ احتیاط برتے ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق بارشوں کاسلسلہ جمعہ کے روزبھی جاری رہااور اس دوران سری نگرشہرسمیت وادی کے شمال وجنوب ،خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال کے تحت آنے والے علاقوں میں موسلاداربارشیں جاری رہیں جبکہ گلمرگ ،پہلگام اورسونمرگ ،فکریاں،پاس ،زیڈ گلی،کے بالائی مقامات کے علاوہ زوجیلامیں بھی برف باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دوران شب بھی پوری وادی میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہاجبکہ کئی بالائی مقامات میں 2سے3انچ تک برف باری ریکارڈکی گئی ۔سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے ترجمان نے بتایاکہ کشمیروادی کے ساتھ ساتھ خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال کے تحت آنے والے میدانی اوربالائی علاقوں میں بھی بارشوں کاتازہ سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے ٹنل کے آرپاروقفہ وقفہ سے بارشیں ہورہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کاکہناتھاچونکہ ابھی اس پورے خطے میں مغربی ہوائوں کااثرونفوذپایاجاتاہے ،اسلئے بارشوں کایہ سلسلہ سنیچر کی صبح تک جاری رہنے کاامکان ہے ۔اس دوران جمعرات کی سہ پہر سے شروع ہوئی تازہ بارشوں کے نتیجے میں سری نگرشہرمیں سیول لائنز،شہرخاص اورنواحی علاقوں میں جگہ جگہ بیچ بازار،سڑکوں ،چوراہوں اورگلی کوچوں میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے پیدل چلنے والے لوگوں کوعبورومرورمیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ گاڑیوں کی آواجاہی میں بھی خلل پڑرہاہے ۔لالچوک اورسیول لائنزکے دوسرے علاقوں نیزسرائے بالا،مہاراج گنج ،بتہ مالو،قمرواری اوردیگرعلاقوں کے لوگوں اورتاجروں نے ڈرنیج سسٹم کی ناکارگی کوجگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ قراردیتے ہوئے کہاکہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے شہرمیں کہیں کوئی پختہ یاپائیدارسسٹم نظرنہیں آتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکہیں کوئی بڑی ڈرین یانالی موجودہے تووہ گندگی سے بھری پڑی ہے اوران ڈرینوں یانالیوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوپارہی ہے ۔عام شہریوں اوردکانداروں نے محکمہ یوای ای ڈی ،سری نگرمیونسپل کارپوریشن اوردیگرمتعلقہ محکموں کی کارکردگی کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے سوال کیاکہ کچھ ایک واٹرپمپ نصب کرانے سے کوئی افسریاحاکم اپنی ناکامیوں کوچھپانہیں سکتابلکہ ایک رسم خانہ پوری کے اقدام حکام کی نااہلیت اورغلط منصوبہ بندی کوبارباربے نقاب کردیتے ہیں ۔اُدھر بارہمولہ ،سوپور،سنگرامہ ،وترگام ،بانڈی پورہ،کپوارہ ،ہندوارہ ،سمبل ،لنگیٹ ،گاندربل ،کنگن ،بڈگام ،چاڈورہ ،بیروہ ،ماگام ،چرارشریف ،پلوامہ ،ترال ،اونتی پورہ ،پانپور،شوپیان ،امام صاحب ،کولگا م ،قاضی گنڈ،اسلام آباد،بجبہاڑہ ،مٹن اوردوسرے قصبہ جات میں بھی سڑکیں ،بازار،گلی کوچے اورنکڑوچوراہے زیرآب آجانے کی وجہ سے عام لوگوں بشمول دکانداروں ،ملازمین ،طلباء اورطالبات کوآنے جانے میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔لوگوں نے جگہ جگہ بارشوں کاپانی جمع ہوجانے کومتعلقہ افسروں اورانجینئروں کی ناقص حکمت عملی کامنہ بولتاثبوت قراردیتے ہوئے کہاکہ پانی کی نکاسی کیلئے کروڑوں اربوں روپے خرچ کرکے تعمیرکی گئیں بیشترڈرینیں اورنالیاں گندگی غلاظت سے بھری پڑی ہیں اوران کی صفائی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔اس دوران زوجیلااورسونمرگ میں برف باری ہونے کے بعد 434کلومیٹر طویل سری نگرلیہہ شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے جزوی طورپربندکردیاگیا،جبکہ شوپیاں سے پونچ اور راجوری کو جانے والی تواریخی مغل روڈ کو بھی احتیاطی طور ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا،تاہم سرینگرجموں شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیں پڑا۔معلوم ہواکہ زوجیلااورسونمرگ میں تازہ برف باری ہوجانے کے بعدسری نگرلیہہ شاہراہ پرپھسلن بڑھ گئی اورحکام نے اس شاہراہ کواحتیاطی بنیادوں پرجزوی طورگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیا۔اس دوران شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے بالائی علاقوں جن میں راز دھان ،پاس زیڈ گلی،سادھنا تاپ اور فر کیاں پاس میں بھی تازہ بر ف باری ہو ئی ہے ۔محکمہ مو سمیات کے تر جمان نے بتایا کہ سرینگر میں دن کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔اس دوران صو بائی انتظامیہ نے وادی اور خطہ لداخ کے لئے پسیاں گر آنے کا انتباہ جاری کرتے ہو ئے کہا کہ کپوارہ،بانڈی پورہ،بارہمولہ،اننت ناگ ،کلگام،بڈ گام،گاندر بل اور لداخ اور لیہ کے بالائی علاقوں اور ان علاقوں میں جہاں تودے گر آنے کا خطرہ لاحق ہو وہاں پر لوگ احتیاط برتے ۔صو بائی انتظامیہ نے کہا کہ یہ انتباہ کسی بھی نا خو شگوار حادثے کو ٹالنے کے لئے جاری کیا گیا ہے لہذا لوگ ان علاقوں میں نقل و حمل کے دوران احتیاط برتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں