جموںو کشمیر میں نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے 95

جموںو کشمیر میں نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے

روف نگر جموں میں رہائشی مکان منہدم کرنا قبائلوں اور اقلیتوں کوبے گھر کرنے کے مترادف /محبوبہ مفتی
سرینگر/ 12جنوری /روف نگر جموں میں جموںڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائشی مکان کو منہدم کرنے کی کارروائی کو اقلیتوں قبائلیوں کوبے گھر کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ جموںو کشمیرمیں نفرت کو ہوا دینے کی کوششیں عمل میں لائی جارہی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف جموں وکشمیرکے لوگوں کوسامنے آنے کی ضرورت ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق روف نگر جموں میں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائشی مکان منہدم کیاگیااور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ہائشی مکان سٹیٹ لینڈ پرغیرقانونی طریقے سے تعمیرکیاگیاتھااور یہ اراضی کسی اور شخص کوالرٹ کی گئی تھی اور مزکورہ شخص نے عدالت میں بھی اس کے خلاف عرضی دائر کی تھی تاہم قانونی طورو پر ادرے نے کارروائی عمل میں لائی رہائشی مکان منہدم کرنے کے اس معاملے پرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی کوظالمانہ قرار دیتے ہوئے قبائلو ںاور اقلیتوں کوبے گھر کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاکہ جمو ںوکشمیرمیں اقلیتوں قبائلوں کو بے گھر کرنے اور عوام میں نفرت پھیلانے کی اس طرح کی کوششیں عمل میں لانے کے لئے اوپر سے بھی احکامات صادر ہورہے ہے ۔پی ڈی پی صد رنے کہا کہ ٹھٹرتی سردی کے دوران رہائشی مکان کومنہدم کر دیاگیا اور کنبے کوکھلے آسمان تلے لانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی گئی۔ ادھر روف نگر جموں میں بھی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورادارے کی کارروائی کوقانون کے منافی قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں