جذباتی سیاست کا دور ختم 132

بینکوں کی طرف سے باغبانی شعبے کو بھرپور تعاون دیا جانا چاہیئے/الطاف بخاری

جموں// خزانہ ، محنت و روزگار اور تعلیم کے وزیر سید محمدالطاف بخاری نے مالی اداروں کی کہا ہے کہ وہ زراعت اور باغبانی شعبے سے وابستہ لوگوں کو اپنا بھرپور تعاون دیں کیونکہ ان سیکٹروں کو ریاست کی اقتصادی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔نبارڈ کی طرف سے منعقدہ ایک سمینار کے دوران سٹیٹ فوکس پیپر برائے سال 2018-19 ء جاری کرنے کے بعد مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مالی اداروں اور متعلقہ محکموں سے کہا کہ ان سیکٹروں کو درپیش چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے باہمی اشتراک کے ساتھ کام کریں۔اس فوکس پیپر میں نبارڈ نے ریاست کے تمام 22 اضلاع کے لئے پوٹنشل لنکیڈ کریڈٹ پلان تیار کیا ہے اور اس میں ترقیاتی سیکٹروں کے تخمینہ کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے اور سکیموں کو روبہ عمل لانے کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔وزیر موصوف نے اس موقعہ پر کہا کہ ریاستی حکومت کو اعلیٰ پیداوار دینے والے پودے لگانے کی طرف سے خصوصی توجہ دینی چاہیئے تاکہ باغبانی شعبے میں پیداوار پانچ گنا بڑھنے کے ساتھ ساتھ زرعی فصلوں کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ۔اس فوکس پیپر میں ان فائدہ بخش سیکٹروں کو درپیش چیلنجوں کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریاست میں قابل کاشت اراضی میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور پیداوار بڑھانے سے ہی اس کی بھرپائی ہوسکتی ہے۔وزیر نے محکموں اور بینکوں سے کہا کہ سکیموں کی موثر عمل آوری کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ دیہی اقتصادیات کو فرو غ حاصل ہوسکے ۔الطاف بخاری نے زرعی شعبے اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے معقول رقومات دستیاب کرانے کے لئے نبارڈ کے رول کی ستائش کی۔ اس سے قبل نبارڈ کے چیف جنرل منیجر وجے کمار نے ریاست جموں وکشمیر میں بینک کی سرگرمیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بچانے کے مہم کے دوران نبارڈ نے ریاست کے 10اضلاع کے 2065دیہات کو دائرے میں لایا ہے۔انہوں نے کسانوں کی آمدن کو دوگنا کرنے کے لئے نبارڈ کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھری ، سیکرٹری پشو و پالن راج کمار بھگت ، سیکرٹری ہارٹیکلچر منظور احمد لون ، وائس پریذیڈنٹ جے کے بینک راکیش گنڈوترا کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجو د تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں