129

کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کیسز میں اضافہ پر برطانیہ میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان

لندن// ہلاکت خیز کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کیسز میں اضافہ پر برطانیہ میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اومیکرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جمعہ سے بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، تھیٹر اور سینما میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔برطانوی وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتہ سے نائٹ کلب اور رش والے مقامات پر جانے کیلئے کووڈ پاس دکھانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ سوشل ڈسٹسنگ پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں