کشمیر میں ہلکی بارشو ں کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ 114

موسم کا مزاج پھر بدل گیا

سرینگر// وادی بھرمیں تازہ بارشوں کے نتیجے میں ’’خوشگوارموسم بہاراورفصلوں ،پھلوں اورسبزیوں کی بہترپیداوارہونے کی اُمید‘‘پیداہوگئی ہے۔تاہم دوران شب سے جاری متواتربارشوں کے بعدشہرسری نگراوروادی کے کئی قصبہ جات کی سڑکیں ،گلی کوچے ،بازاراوربس اڈے زیرآب آنے کی وجہ سے لوگوں کوعبورومرورمیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران سونمرگ اورزوجیلادھرے پرتازہ برف باری ہونے کے بعدنزدیکی پہاڑیاں سفیدچادرمیں لپٹ گئیں ۔ادھر موسمیاتی ماہرین نے اگلے چوبیس گھنٹوں تک مخصوص مقامات پر بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ جمعرات سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کاامکان ہے۔نمائندے کے مطابق حالیہ کچھ دنوں کی خشک وخوشگوارموسمی صورتحال کے بعدمنگل کورات دیرگئے وادی کے شمالی ،جنوبی اوروسطی علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہواجورات بھرجاری رہا۔تاہم شہرسری نگرمیں بدھ کواذان فجرسے کچھ وقت پہلے تیزہوائیں چلنے کے نتیجے میں ابرکرم برسنے میں رکائوٹ آئی ۔معلوم ہواکہ شمالی کشمیرکے تینوں ضلعوں بارہمولہ ،بانڈی پورہ اورکپوارہ کے میدانی اوربالائی علاقوں میں پوری رات تیزبارشیں ہوتی رہیں ،اوریہ سلسلہ جمعرات کوصبح تک جاری رہا۔اُدھروسطی ضلع بڈگام اورگاندربل کے میدانی اوربالائی علاقوں میں متواتربارشوں کے ساتھ ساتھ کچھ بالائی مقامات پرتازہ برف باری بھی ہوئی ۔دونوں اضلاع کے بیشترعلاقوں میں بھی بارشوں کاسلسلہ منگل کورات دیرگئے شروع ہونے کے بعدپوری رات جاری رہا۔اس دوران جنوبی کشمیرسے بھی تازہ بارشیں ہونی کی اطلاع ملی ۔معلوم ہواکہ اسلام آباد،کولگام ،شوپیان اورپلوامہ اضلاع کے بیشترمیدانی اوربالائی علاقوں میں بھی منگل کورات دیرگئے اوربدھ کوعلی الصبح بارشوں کاسلسلہ شروع ہواجومتواتر کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔شمالی ،جنوبی اوروسطی کشمیرکے 9اضلاع میں دوران شب اورصبح کے وقت ہوئی تازہ بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں ،چوراہے ،گلی کوچے،بازاراوربس اڈے زیرآب آگئے ،جبکہ تازہ بارشوں کے نتیجے میں بیشترمقامات پرکیچڑبھی جمع ہوگئی ،اورلوگوں کوآنے جانے میں دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔بارش سے متاثرہ علاقوں کے عام لوگوں اورتاجروں ،طلاب اوردفترجانے والے ملازمین نے بتایاکہ جگہ جگہ بارشوں کاپانی جمع ہونے کے باعث اُنھیں عبورومرورمیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔طلاب اوردیگرلوگوں نے بتایاکہ اُنھیں راہ چلتے احتیاط برتناپڑی کیونکہ تیزرفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے پانی کے چھینٹے اُن کے کپڑوں اوروردیوں کوخراب کرنے کاموجب بن جاتی ہیں ۔کئی ایسے طلباء اور طالبات نے بتایاکہ بارشیں ہونے کے بعدنجی یامسافرگاڑیوں چلانے والوں کواحتیاط برتنی چاہئے تاکہ پیدل چلنے والوں کوبلاوجہ گھروں سے نکلنے کے بعدپریشانیوں کاسامنانہ کرناپڑے ۔ادھر سرینگرشہرمیں صبح لگ بھگ 4بجے سے ساڑھے6بجے تک تیزہوائیں چلنے کے بعدکچھ گھنٹوں کیلئے مطلع ابرواالودرہاتاہم صبح لگ بھگ10بجے بارشوں کاسلسلہ شروع ہواجوڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔تازہ بارشیں ہونے کے بعدسیول لائنزکے تحت آنے والے سبھی مصروف رہنے والے بازاروں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیاجبکہ اسی طرح کی صورتحال ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،مولاناآزادروڑ ،پولوویو،ریڈیوکشمیرکراسنگ ،ٹی آرسی ،جہانگیر چوک ،بٹہ مالو،راجباغ اوردیگرعلاقوں کیساتھ ساتھ شہرخاص میں بھی پیداہوئی ۔سڑکیں ،گلی کوچے ،بازاراورچوراہے زیرآب آنے کے باعث اسکولی بچوں بچیوں ،ملازمین اوردکانداروں کواپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔اس دوران سونمرگ اورزوجیلادھرے پرتازہ برف باری ہونے کے بعدنزدیکی پہاڑیاں سفیدچادرمیں لپٹ گئیں ۔معلوم ہواکہ زوجیلادھرے اورسونمرگ میں بالترتیب7اور4انچ برف جمع ہوئی ہے ،اوردونوں مقامات کی نزدیکی پہاڑیوں نے پھرسفہدچادراوڑھ لی۔ادھر وادی بھرمیں تازہ بارشوں کے نتیجے میں خوشگوارموسم بہاراورفصلوں ،پھلوں اورسبزیوں کی بہترپیداوارہونے کی اُمیدپیداہوگئی ہے۔زمینداروں اورمالکان باغات نے بتایاکہ تازہ بارشوں سے پیداواری زمین ،باغات اورکھیت کھلیان ترہوگئے جوکہ آنے والے خریف سیزن کیلئے اچھاثابت ہوگا۔ماہرین زراعت وباغبانی کابھی مانناہے کہ زمین کے اندرجس قدرزیادہ مقدارمیں پانی جمع رہے گا،اُسی قدرزرعی ،پھلوں اورفصلوں کی پیداواربھی بہتررہے گی ۔انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ حالیہ دنوں،ہفتوں اورمہینوں کے دوران ہوئی بر ف باری اوربارشوں کے بعدکشمیر وادی میں خوشگوارموسم گرما،پُرفضاموسم بہاراورفصلوں ،پھلوں اورسبزیوں کی بہترپیداوارہونے کی اُمیدپیداہوگئی۔ادھر موسمیاتی ماہرین نے اگلے چوبیس گھنٹوں تک مخصوص مقامات پر بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ جمعرات سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کاامکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں