نیوزی لینڈکے بھارت نژادگیندباز اعجاز پٹیل کاتاریخی کارنامہ 78

نیوزی لینڈکے بھارت نژادگیندباز اعجاز پٹیل کاتاریخی کارنامہ

بھارت کیخلاف ایک اننگ میں10وکٹیں حاصل
جیمز چارلس لیکراور انیل کمبلے کے بعددنیا کے تیسرے بائولر
سری نگر:۴،نومبر//ہرانسان کواللہ تعالیٰ نے کچھ خوبیوں اورکچھ خاص صلاحیتوں سے نوازاہوتاہے اورجوکوئی بھی انسان اپنی ان خوبیوںاورصلاحیتوںکوصحیح طورپر اورموقعہ ملتے بروئے کارلاتاہے ،وہ تاریخ رقم کردیتا ہے ۔ایساہی نیوزی لینڈکے بائیں ہاتھ کے گیندباز(سپنر)اعجاز پٹیل نے اپنے آبائی شہر ممبئی میں کردکھایا۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق 21اکتوبر1988 کوممبئی میں پیداہوئے 33سالہ اعجاز پٹیل نے بھارت اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموںکے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں بھارت کی گرنے والی سبھی10وکٹیں حاصل کیں ،اوریوں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے گیندباز بن گئے ۔اعجاز پٹیل نے کل47اوئوراور5گیندیں ڈالیں ۔12اوئور میڈن رہے اوراس گیندباز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کل119رن دیکر10وکٹیں حاصل کیں ۔اعجاز پٹیل آف نیوزی لینڈ جم لیکر اور انیل کمبلے کے بعد، ایک اننگز میں تمام10 وکٹیں لینے والے تیسرے آدمی ہیں۔انگلینڈکے آف سپنرجیمز چارلس لیکر نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ا س ٹیسٹ میچ میں 90 رنز کے عوض20 میں سے 19 وکٹیں حاصل کرکے منفردکارنامہ سرانجام دیا،اورآج تک جم لیکرکایہ کارنامہ کوئی نہیں توڑ سکاہے ۔42سال بعدبھارت کے مایہ ناز رائٹ آرم لیگ اسپنر انیل کمبلے نے1998 میں پاکستان کے خلاف تمام 10 وکٹیں لے کر تاریخ دہرائی۔اوراب 23 سال بعد نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں