118

تصدق مفتی نے تتا پانی کو سیاحتی مقام لانے پر دیا زور

جموں// سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی نے متعلقہ ایجنسیوں پر زوردیا ہے کہ وہ تتا پانی کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کے لئے اقدامات کریں ۔ انہوںنے کہا کہ اس دوران مقامی علاقے کی ثقافت اور وسیع حیاتیاتی تنوع برقراررکھنے کی طرف توجہ دی جانی چا ہیئے ۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران تتا پانی میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی میں اس میٹنگ میں موجود تھے۔وزیر نے علاقے میں سیاحتی انڈسٹری کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کے تکمیل کے بارے میں تفاصیل طلب کیں۔ انہیں اس موقعہ پر زمینی سطح پر بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے شروع کئے گئے اختراعی اقدامات کے بارے میں جانکا ری دی گئی۔تصدق مفتی نے کہا کہ تتا پانی کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا نا چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس کی طرف راغب ہوسکیں۔انہوں نے پروجیکٹوںکی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی جاذبیت میں اضافہ کرنے کے لئے شجرکاری کی جانی چاہیئے اور صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہیئے ۔وزیرنے متعلقین پر زور دیاکہ پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری یقینی بنانے کے باہمی تال میل سے کام کریں۔سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسرراجوری ڈاکٹر طاہر کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں