105

شوپیان میں روزگارمیلے کاانعقاد

شوپیان// شوپیان میں آج ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر نے نیشنل کیئریر پروجیکٹ کے تحت دوسرا روزگار میلہ شرمال میں منعقد کیا۔پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے کیا جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔جب کہ ضلع کے مختلف محکموں کے آفیسران نے بھی روزگار میلے میںشرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف مالی اداروں،تعائوندینے والی ایجنسیوں اوردیگر راشن محکموں کی طرف سے سٹال قائم کئے گئے تھے تاکہ ضلع کے بیروزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کو ریاستی اورمرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے۔میلے کے دوران لائین محکموں کی طرف سے نوجوانوں کے لئے پرنٹ میٹرئل دستیاب رکھا گیا تھا۔ترقیاتی کمشنر نے تمام سٹالوں کا معائنہ کیا اور بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ حصول روزگار کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سرکار ضلع کے بیروزگارنوجوانوں کو اطمینان بخش روزگار کے وسائل دستیاب رکھنے کی وعدہ بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں