113

سکمز میںتمباکو نوشی سے پرہیز کی مناسبت سے جانکاری دن منایا گیا

سرینگر// سکمز میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بمنہ سرینگر میںآج تمباکو نوشی سے پرہیز کی مناسبت سے جانکاری دن منایاگیا تاکہ لوگوں تک تمباکونوشی سے پرہیز کرنے کا پیغام پہنچایا جاسکے۔اس سلسلے میں سوشل کمتی سی اے ایس ایس یونین نے ڈیپارٹمنٹ آف کیمونٹی میڈیسن کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام سکمز اینڈ ای او ایس جی کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر جاوید شاہ اورپرنسپل سکمز میڈیکل کالج پروفیسر ریاض احمد اونتو نے کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز نے عام لوگوں تک یہ پیغام دیا کہ وہ تمباکو نوشی سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے جسمانی اعضأ پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تمباکونوشی سے پرہیز کرنے کے لئے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے سلسلے میں ایم بی بی ایس فسٹ ایئر کے طلبأ نے ایک ریلی بھی نکالی ۔ڈائریکٹر سکمز اینڈ ای او ایس جی اور پرنسپل میڈیکل کالج نے دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں