جموں// سال 2018ء کے لئے تشکیل دی گئی پریس ایوارڈ کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں ایم ایل اے شمیمہ فردوس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس دوران ایوان کی کارروائی کی وسیع تشہیر یقینی بنانے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بہترین کارکردگی کے لئے سالانہ ایوارڈ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی کے ارکان ایم ایل اے وقار رسول وانی ، ایم ایل اے محمد یوسف بٹ ، سینئر صحافی او پی شرما اور ایس پی شرما نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔چیئرمین نے ارکان سے آرا ء اور تجاویز طلب کیں تاکہ ایوارڈوں کے لئے انتخاب سے متعلق حتمی رپورٹ تیار کی جاسکے ۔سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ نے کمیٹی کو پریس ایوارڈ کمیٹی کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔دیگر لوگوں کے علاوہ سپیشل سیکرٹری آر ایل شرمااور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
147
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
