جموں// کئی ارکان قانون سازیہ ، عوامی وفود اور لوگوں کی بڑی تعداد نے آج خزانہ ، تعلیم ، محنت و روزگار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقات کی ۔عوامی وفود جو جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے تھے نے وزیر سے ملاقات کے دوران اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مقامی مسائل وزیر کے سامنے رکھیں جن میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے ، اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں بہتر ی لانے جیسے مسائل شامل تھے۔عوامی وفود نے سیدمحمد الطاف بخاری کو وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں امن کے قیام اور مساوی ترقی یقینی بنانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہنمائی میں کئی بہبودی اور ترقی کے پروگرام شروع کر چکی ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک ریاست کاہر ایک فرد ان پروگراموں سے مستفید ہوگا۔لوگوں کی طرف سے ابھارے گئے مسائل کے ردعمل میں وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔دریں اثنا کئی ارکان قانون سازیہ نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے بھی سید محمد الطاف بخاری کو خزانہ ، محنت و روزگار کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ محکمے مستقبل میں اور زیادہ ترقی کریں گے ۔
110
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
