جموں// نئے اخباروں اور جریدوں کے حق میں سرکاری اشتہاراجرا کرنے کا فیصلہ لینے کے لئے سرکار کی جانب سے تشکیل دی گئی ایمپنلمنٹ کمیٹی کی میٹنگ آج جموں میں سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عبدالرشید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں کمیٹی ممبران بشمول ناظم اطلاعات منیر الاسلام ، ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد وانی ، سپیشل سیکرٹری داخلہ شکیل الرحمان ، سپیشل سیکرٹری اطلاعات نریندر سنگھ بالی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات سجاد یحییٰ نقاش، پروفیسر ایم ای آر سی سرینگر صبیحہ مفتی ، سپیشل ڈائریکٹر آئی آئی ایم سی جموں منوہر کھجوریہ اور محکمہ اطلاعات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں اخباروں کی زمرہ بندی اور الیکٹرانک میڈیا کے حق میں سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی ممبران نے ان نئے اخباروں کے معاملات کا بھی جائزہ لیاجنہوں نے اشتہارات کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ اطلاعات ایسے اخبارات کی ایک جامع فہرست ترتیب دے گااور اشتہاری پالیسی 2016ء کی رو سے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
123
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
