63

پانچ برسوں کے لئے دور افتادہ علاقوں کے خاطر ہیلی کاپٹرسروس کوہری جھنڈی دکھائی گئی

وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پراحکامات صادرکردیئے اوراخراجات بھی خرچ کریگا
سرینگر/ 23 نومبر/اے پی آئی جموں وکشمیر کے سرحدی اور دورافتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں ا ور سیاحت کوفروغ دینے کے سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹرسروس چلانے کے معاملے کو طویل مدت کے بعد ہری جھنڈی دکھا دی اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت اخراجات برداشت کریگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق کشتواڑ ،دوڈہ ،کیرن ،مژھل،گریز کے دورافتادہ علاقوں میں لوگوں کوراحت پہنچانے اور سیاحت کوفروغ دینے کے سلسلے میںمرکزی حکومت نے جموںو کشمیر سرکار کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کوبل آخرطویل مدت کے بعد ہری جھنڈی دکھائی 22نومبرکومرکزی وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹرسروس شروع کرنے کے لئے پانچ روٹوں کواجازت دیتے ہوئے جموںو کشمیر سرکار کواس بات سے آگاہ کیاکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کوہیلی کاپٹر کاسروس باضابطہ طور پربہم رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اوراس سلسلے می مرکزی حکومت تمام اخراجات از خود برداشت کریگی تاہم ہیلی کاپٹر میں سفرکرنے والوں کوقبل ازوقت جموںو کشمیر سرکار کوسفرکے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا تاکہ انہیں دورافتادہ علاقوں سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے وقت پراقدامات اٹھائے جاسکے۔ ہیلی کاپٹرشروع ہونے سے جموںو کشمیر میں دور درازعلاقوں میں موجود صحت افزاء مقامات کوبھی نقشے پرلانے کاموقع فراہم ہوگا اور ان علاقوں کی سیروتفریح کے لئے غیرملکی سیاح راغب ہونگے ۔جموں وکشمیرسرکارنے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ہیلی کاپٹرسروس شروع کرنے کے معاملے کو اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے گریز ،مژھل ،کیرن ،ٹنگڈار ،دوڈہ ،بھدرواہ جیسے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کی جانب سے جومطالبہ کیاگیا تھا وہ پوراہوگیاہے اور سردیوں کے ایام میں جب یہ علاقے جموںو کشمیرکے میدانی علاقوں سے منقطع ہوجاتے ے توان علاقوں کے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آ نے جانے کاموقع فراہم ہوگا،جبکہ اس سے سیاحت کوبھی فروغ ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں