امریکی تاریخ میں ایک گھنٹہ پچیس منٹ پر نائب خاتون صدر نے خدمات انجام دے دیں 110

امریکی تاریخ میں ایک گھنٹہ پچیس منٹ پر نائب خاتون صدر نے خدمات انجام دے دیں

ایک گھنٹہ پچیس منٹ تک جوبیڈن کی جگہ خدمات انجام دی
سرینگر/ 20 نومبر/امریکی تاریخ میں ایک دفعہ پھرخاتون نائب صدرنے ایک گھنٹہ 25منٹ کیلئے صدرکے فرائض اس وقت انجام دیئے جب صدر کابے ہوشی کی حالت میں علاج ہورہاتھا یہ مدت گزرنے کے بعد امریکی صدر نے دوبارہ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیئے ۔اے پی آ ئی کے مطابق امریکی تاریخ میں نائب صدرکملاہیرس نے دوسری دفعہ بحیثیت صدر اس وقت صدرکی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے جب امریکی صدر جوبیڈن کابے ہوشی کی حالت میں ڈاکٹرعلاج کررہے تھے جوبیڈن کاعلاج شروع ہونے سے پہلے امریکی سینٹرسپیکر کواعتمادمیں لے لیاگیااو رکملاہیرس کوبحیثیت صدر فرائض سونپ دیئے گئے ایک گھنٹہ پچیس منٹ تک خاتون نائب صدر نے صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے کئی فائلوں پردستخط کئے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی ا ٓئین کے دفعہ 25کے تحت سینٹر کواعتماد میں لینے کے بعد نائب صدر کوبحیثیت صدر اپنے فرائض انجام دینے کو کہاگیااور ایک گھنٹہ پچیس منٹ تک انہوںنے بحیثیت صدر اپنے فرائض انجام دیئے اس دوران ڈاکٹروں نے امریکی صدرجوبیڈن کاعلاج مکمل کیااور ڈاکٹروں نے انہیں سٹفکیٹ دی کہ وہ اپنے فرائض انجام دینے کے قابل ہے ۔امریکی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے جارچ بش کے دورمیں جب ان کاعلاج ہورہاتھا نائب صدرنے چند گھنٹوں کے لئے بحیثیت صدر اپنے فرائض انجام دیئے تھے جوبیڈن نے جب کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے تب بھی انہیں ایک سٹفکیٹ پیش کرنی پڑی جس میں انہوں ڈاکٹروں نے اپنے فرائض انجام دینے کے قابل سمجھاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں