ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں اسلامیہ کالج گورننگ بورڈ میٹنگ منعقد

معیار کی بلندیوں تک پہنچنے کیلئے اسلامیہ کالج کی تعریف کی نئے کورس متعارف کرنے ، کھیل سہولیات کو مستحکم کرنے ،اضافی اقامتی سہولیات وجود میں لانے کی ہدایت دی

   1389 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے معیار کی بلندیوں تک پہنچنے اور این اے اے سی ایکریڈٹیشن کے حوالے سے اچھا کام کرنے کے لئے اسلامیہ کالج انتظامیہ ،عملے اور طلاب کو مبارک باد دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے پچھلی کئی دہائیوں کے دوران مضافتی علاقوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرانے کے لئے کالج کے رول کے بھی ستائش کی۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کی گورننگ بورڈ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔وزیرا علیٰ اس بورڈ کی چیئرپرسن بھی ہیں۔تعلیم اور خزانہ کے وزیر سید محمد الطاف بخاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔محبوبہ مفتی نے کالج میں بڑھتی ضروریات کی پیش نظر کلاسوں ، لیبارٹریوں اور عملے کے لئے اضافی اقامتی سہولیات تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کالج حکام کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام مرحلہ وار طریقے پر شروع کریں تاکہ ایک طرف اس کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے اور دوسری طرف اخراجات میں بھی اضافہ نہ ہونے پائیں۔انہوںنے طلاب کے لئے تمام سہولیات اور آلات سے لیس ایک کثیر المقاصد والے سپورٹس ہال کے قیام کی بھی ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ نے کالج میں جاب انڈسٹری کے تقاضوں کے عین مطابق نئے کورس متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوںنے کالج میں سازوسامان کو بڑھاوا دینے اور این اے اے سی ایکریڈٹیشن کے تحت تمام دیگر ضروریات کو پورا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ایک خصوصی کیس کے طور پر محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ سکوٹی سکیم کو کالج تک وسعت دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کالج انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کریں۔اس سے پہلے کالج کے پرنسپل پروفیسر مظفر خان نے میٹنگ میں کالج کی سرگرمیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین چودھری ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عبدالرشید اور گورننگ بورڈ کے کئی دیگر ارکان بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.