97

بانڈی پورہ میںلیبر ڈیپارٹمنٹ کیمپ کا انعقاد

بانڈی پورہ// وزیر اعلیٰ کے فیصلوں کے تحت اسسٹنٹ لیبر کمشنر بانڈی پورہ نے آج ایک جانکاری اور چیک ڈسٹریبیوشن کیمپ کا انعقاد کیا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر سجاد حسین نے کی۔کیمپ میں متعلقہ آفیسران،متاثرہ کنبوں اورکنسٹریکشن ورکروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر شرکأ کو لیبر طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے جاری مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔تقریب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے مختلف بہبودی سکیموں کے تحت مستحقین میں 12لاکھ روپے سے زیادہ رقم کی چکیں تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق التوأ میں پرے تمام معاملات کو فوری طور نمٹانے کی ہدایت دی۔انہوںنے ضلع کے دوردراز علاقوں میں لیبر طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے جانکاری کیمپوں کاانعقاد کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں