115

100ترقی پسند کسانوں اور زرعی صنعتکاروں کا گروپ

سرینگر// جوائنٹ ڈائریکٹر اگریکلچر نے آج کشمیر صوبے کے 100ترقی پسند کسانوں اور زرعی صنعتکاروں کے ایک گروپ کو جھنڈی دکھاکر کرشی اُنتی میلے میں شرکت کی خاطر نئی دہلی کے لئے روانہ کیا۔میلے کا انعقاد 16سے18مارچ2018؁ء تک ہورہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظیم نریندر مودی کررہے ہیں۔اس موقعہ پر خطاب کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دورے سے ریاست کے ترقی پسند اور زرعی صنعتکار زرعی شعبے میں جدید اور سائینسی طریقہ کار کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔انہوںنے دورے پر گئے کسانوں کو زرعی شعبے کی ترقی اورپیداوار میں اضافہ کے لئے ہر ممکن جدید وسائل بروئے کار لانے پر زوردیا۔دورے کے دوران کسان مختلف ریاستوں کی طرف سے قائم کئے گئے سٹالوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں کے کسانوں کے ساتھ جدید زرعی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں