ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

ہم اب بھی ماحولیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، انتونیو گوتریس

   96 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

اقوام متحدہ عالمی غذائی عدم تحفظ کو ختم کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں//انتونیو گوتریس

چھبیس کوپ موسمیاتی کانفرنس میں معاہدہ بکواس قرار دینے کے بعدمسترد
سر ینگر / 15 نومبر/سی این ایس / اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے ناگزیر’موسمیاتی تباہی‘ کے حوالے سے خبردار کیا ہے جبکہ ماحولیاتی مہم جو گریتا تھنبرگ نے ہفتے کو ہونے والی 26کوپ موسمیاتی کانفرنس میں معاہدے کو ’بکواس‘ کہہ کر مسترد کردیا۔ جن ممالک کے نمائندگان نے گلاسگو میں معاہدے کو خیر مقدم کیا ان کا کہنا ہے کہ ابھی ماحول سے متعلق بہت کام کرنا باقی ہے۔گلاسگو کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے اعتراف کیا کہ معاہدے میں بہت سی خامیاں ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ کوپ 26 کا محاصل سمجھوتہ ہے جو دنیا کے مفادات، تضاد اور ریاست کے سیاسی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک اہم اقدام ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے‘۔انہوں نے خبردار کیا کہ ’ہمارے نازک سیارے پر خطرات منڈلا رہے ہیں‘۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ’ہم اب بھی ماحولیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں‘۔اس ہی ٹوئٹ کی پیروی میں کیے جانے والے ایک اور ٹوئٹ میں اقوام متحدہ کے سربراہ نینوجوان افراد، مقامی برادریوں، خواتین رہنما اور وہ تمام لوگ جو ’موسمیاتی تبدیلی‘ سے متعلق مہمات کی قیادت کر رہے ہیں، ان سب کو ایک پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ’مجھے معلوم ہے کہ آپ مایوس ہیں لیکن ہم اپنی زندگیوں سے لڑ رہے ہیں اور یہ لڑائی ہمیں لازمی جتنی ہے‘۔دنیا میں ماحولیاتی مہم چلانے والی گریتا تھنبرگ اپنی تشخیص پر دو ٹوک تھیں۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’کوپ 26ختم ہوگئی، یہاں کا خلاصہ بکواس، بکواس، بکواس ہے‘۔انہوں نے کہا کہ’لیکن نیا کام اس ہالز کے باہر سے شروع ہوتا ہے اور ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے‘۔کانفرنس کے دوران، گریتا تھنبرگ اور دیگر سماجی رہنماؤں نے ان کے لائحہ عمل کی مذمت کی اور کہاکہ دنیا کے قائدین اپنے الفاظ اور عمل کو یکساں کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں‘۔برطانوی صدر بورس جونسن نسبتاً پْرامید رہے۔بورس جونسن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے آئندہ سالوں میں بہت کچھ کرنا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’لیکن آج کا معاہدہ ایک بڑا اقدام تھا اور تنقیدی طور پر ہمارے پاس یہ پہلا معاہدہ ہے جو کوئلے کو مرحلہ وار کم کرنے اور گلوبل وارمنگ کی حد۱1.5 ڈگریز تک کم کرنے کا راستہ ہے‘۔مالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں لوگوں کے لئے بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ درد سر بنتی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.