جموں// وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران پروفیسر مٹو نے گورنر کو ریاست جموں وکشمیرکے عوام کی بہبود کے لئے مختلف سطحوں پر کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر اور پروفیسر مٹو نے ریاست کے نوجوانوں کی اُمنگوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کوششوں کو زیر بحث لایا ۔ گورنر نے کشمیر اور جموں یونیورسٹیوں کی طرف سے کشمیر اور جموں کی کلسٹر یونیورسٹیوں کو بھرپور تعاون دئیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
102
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
