78

وادی میں ’’ونٹر ٹورازم ‘‘شروع مختلف سیاحتی مقامات پر رونق لوٹ آئی

عالمی شہرت یافتہ پہلگام میں تین برس بعد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا بھاری رش

سرینگر/10نومبر/وادی میں سرماء سیاحتی سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی پہلگام میں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کومل رہا ہے جہاں پر ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں موجود ہونے کے نتیجے میں ہوٹل اور دیگر رہائشی سہولیات کم پڑہی ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے خاص کر سیاحت سے جڑے طبقہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3برسوں میں یہاں پر سیاحوں کی تعداد کافی کم آرہی تھی تاہم امسال رواں موسم سرماء میں کافی تعداد میں سیاح یہاں موجود ہیں۔ ادھر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او نے بتایا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہنے کا سہرا محکمہ ٹورازم کے ساتھ ساتھ میڈیا کے سر جاتا ہے جنہوںنے اس سلسلے میں متعدد خبریں شائع کرلی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں ’’ونٹر ٹورازم ‘‘سرمائی سیاحت کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور وادی کے مختلف سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ، سونہ مرگ ، مغل باغات ، جھیل ڈل میں سیاحوں کی کافی تعداد جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی ان دنوں غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں کے تمام ہوٹل اور دیگر رہائشی عمارتیں بھر چکی ہیں جہاں پر اب جگہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ پیشگی بُکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ پہلگام میں کافی عرصہ بعد سرمائی سیزن شروع ہونے پر مقامی لوگوں اور سیاحت سے جڑے افراد ، تاجروں ، گھوڑے والوں ، پونے والوں ، ہوٹل اور رستوران مالکان نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین برس بعد یہاں پر ایک بار پھر سرمائی سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں موسم سرماء میں یہاں پر کوئی نہیں آرہا تھا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی ذہنی پریشانی لاحق تھی کیوں کہ پہلگام کی 90فیصدی آبادی سیاحت سے جڑی ہوئی ہے اور یہی ان کا روز گار ہے ۔ اس دوران ہمارے نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزکیٹو آفیسر مسر ہاشم نے بتایا کہ پہلگام می’’ونٹر ٹورازم ‘‘ شروع کرنے میں محکمہ سیاحت کے سیکریٹری ، ڈائریکٹر ٹورازم کے ساتھ ساتھ میڈیا کا اہم رول ہے جنہوںنے وقت وقت پر اس حوالے سے خبریں اور رپوٹس شائع کی ۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ہوٹلوں میں گرمی کا معقول انتظام ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں اگر کوئی بھی ہوٹل ، یا رستوران انتطامیہ ہوٹلوں میں ہیٹنگ سسٹم نصب کروانے کیلئے درخواستیں دیں گے تو ہم انہیں اس کی اجازت دے سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں