139

ندائے کشمیر کوئز مقابلہ

میکس ویل سیکنڈری پبلک سکول پلوامہ نے 9 میڈل حاصلکئے

پلوامہ/تنہا ایاز/ ندائے کشمیر کی جانب سے میکس ویل سیکنڈری پبلک سکول پلوامہ میں کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔ کوئز میں سکولی بچوں نے دس میں سے نو میڈل حاصل کئے۔تفصیلات کے مطابق اخبار ندائے کشمیر نے سکولوں میں کوئز مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس حوالے سے ندائے کشمیر کے زیر اہتمام میکس ویل سیکنڈری پبلک سکول پلوامہ میں کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سکولی بچوں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کوئز مقابلے میں جن بچوں نے سوالوں کے صحیح جوابات دیئے ان کو موقع پر ہی اخبار ندائے کشمیر کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پرکوئز میں حصہ لینے والے بچوں سے دس سوالات پوچھے گئے جن میں سے انہوں نے نو سوالوں کا صحیح جواب دیا اور اس طرح ان بچوں نے 9 میڈل حاصل کئے۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل فیروز احمد نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں