163

تصدق مفتی کشمیر گالف کورس کو چالوکرنے پر زور 

جموں// سیاحت کے وزیر تصدق مفتی نے آج ایک افسروں کی میٹنگ کے دوران کشمیر گالف کورس کو چالو کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ گالف کورس پر جاری ترقیاتی کام سرعت سے جاری ہے اور اس گالف کورس کا بنیادی مقصد گالف کو فروغ دینا ہے ۔چیئرمین جموں اینڈ کشمیربینک پرویز احمد ، سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ اور متعلقہ محکمہ کے دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گالف کورس کو ماہِ جون 2018ء میں چالو کیا جائے گا اور متعلقہ ایجنسیز اس گالف کورس بین الاقوامی گالف کے معیار تک پہنچانے کے لئے تمام طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ اس گالف کورس میں بجلی کی فراہمی ، واٹر پمپنگ سسٹم اور ڈرنیج نظام کو ترقی دینے کے اقدامات کر رہا ہے۔تصدق مفتی نے گالف کورس کو دیواربندی کے کام میں تیز ی لانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے گالف کورس میں تعینات عملے کی ملازمتوں سے متعلق مشکلات دور کرنے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں