75

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انڈین ٹیم کا افغانستان پر انحصار

مانیٹرنگ نیوز//پاکستان نے ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں سپر 12 مرحلے میں اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔اس کامیابی کا سہرا پاکستان کے اوپنروں کو جاتا ہے جنھوں نے آغاز میں مشکل بولنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے سست بیٹنگ تو کی، لیکن پھر جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستان کو 189 رنز کے ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ جواب میں نمیبیا نے بیٹنگ تو خوب کی لیکن پاکستان کی بولنگ پورے ٹورنامنٹ کی طرح آج بھی بہت خوب رہی۔بابر اعظم اور رضوان کی شراکت نے جہاں بہت سارے ریکارڈ توڑے وہیں جب ان کی شراکت ٹوٹی تو بہت سارے مداحوں کو انڈیا کا مذاق اڑانے کا بھی موقع مل گیا۔اس ورلڈ کپ کے آغاز میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور تب سے اب تک ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرے مداحوں کو انڈیا کی ٹرولنگ کرنا یاد آ جاتا ہے۔جب بابر آؤٹ ہوئے تو مداحوں نے لکھنا شروع کر دیا کہ نمیبیا نے وہ کر دکھایا جو انڈیا سے بھی نہ ہو سکا، یعنی بابر اعظم کو آؤٹ کرنا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘نمیبیا نے وہ کیا جو انڈیا بھی نہیں کر سکا، یعنی وکٹیں حاصل کر لیں۔‘تاہم اکثر مداحوں نے نمیبیا کی جانب سے آغاز میں بہترین بولنگ اور اچھی بیٹنگ پر بھی بہت تعریف کی ہے۔ ایک صارف محسن علی نے لکھا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نمیبیا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اتنی آسانی سے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر بھی اکثر مداح حیران ہیں اور خوشی سے نہال بھی۔پی ایس ایل کے سی ای او شعیب نوید نے لکھا کہ ’جب ٹی ٹوئنٹی شروع ہوئی تو پاکستان اس کا بادشاہ تھا۔ لیکن پھر 2012 سے 2016 کے درمیان اس کی کارکردگی میں تنزلی آئی اور پھر پی ایس ایل شروع ہوا اور اس کے بعد سے یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور پی ایس ایل جنریشن آ گئی ہے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’نمیبیا کو ٹرول کرنے کی بجائے ہمیں اس بات کو سراہنا چاہیے کے نمیبیا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور مین راؤنڈ میں بھی۔ وہ بھرپور انداز میں لڑے لیکن، ان کی ٹیم کو مزید بہتری کی ضرورت ہے۔‘ایک صارف نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہا ’پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان نے اگر، مگر کے بغیر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ شاباش پاکستان۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں