xنئی دلی// باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری کو بھارت کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمان المیکران کے ہمراہ ایک تاجر وفد نے دعوت دی ہے تاکہ باغبانی شعبے میں جموں وکشمیر کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھاوا دیا جاسکے۔وزیرکو وفد کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران جانکاری دی گئی کہ ابسوجر نظام ریاست میں میوؤں اور سبزیوں کو سائنسی طریقے پر ذخیرہ کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ یہ نظام پچھلے تین برسوں سے زیر عمل ہے ۔وزیرنے اس ٹیکنالوجی کی تفاصیل وفد سے طلب کیں۔ بشارت بخاری نے کمپنی کے زعماؤں سے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن انہیں بھیج دیں۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ ریاست جموں کشمیرمیں سالانہ پانچ ہزار میٹرک ٹن میوؤں کی پیداوار ہوتی ہے اور حکومت اس میوے کو جدید ٹیکنالوجی پر محفوظ کرنے کی طرف توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے وفد کو جانکاری دی کہ اس وقت ریاست میں کئی ایک کولڈ سٹوریج پلانٹ موجود ہیں تاہم ایسے مزید یونٹوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
107
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
