جموں کشمیر میں رشوت کی پیشکش کے الزام میں تحقیقات کیلئے مجھے کوئی مسئلہ نہیں 60

جموںو کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ میرے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی اس سے یہ معلوم بھی ہے /ستپال ملک

رشوت خوری کے سلسلے میںسنگ کانام لینا غلطی جس پر پچھتاوہ ہے

سرینگر/ 26 اکتوبر/جموںو کشمیر کی سابق وزیراعلی ٰمیرے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لاسکتی ہے اور اس سے اس بات کی علمیت بھی ہے کاعندیہ دیتے ہوئے میگالیہ کے موجودہ اور جموںو کشمیرکے سابق گورنر نے کہاکہ رشوت کے معاملے میںمجھے سنگ کانام نہیں لیناچاہئے تھا اگر ذاتی طور پرکسی نے غلط کام کیاہواسی کانام لیناچاہئے تھا یہ غلطی ہے جس پرمجھے پچھتاوہ بھی ہے میرے بیان سے اگر کسی کوتکلیف پہنچی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس بھی لیتا ہوں۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق میگالیہ کے موجودہ گورنر اور جموںو کشمیرکے سابق ریاست کے سابق گورنر ستپال ملک جوان دنوں جموںو کشمیرکے بارے میں بیان دینے پرسرخیوں میں ہے نے سنڈے ایکسپریس کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی میںمجھے آر ایس ایس کانام نہیں لیناچاہئے تھا تا ہم اگرکو ئی ذاتی طور بدعنوانی رشوتخوری میں ملوث ہوتو اس سے سزا ملنی چاہئے۔ آر ایس ایس کانام لیناغلطی ہے جس پرپچھتاوہ بھی ہے۔ اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہو ئے سابق ریاست کے سابق گورنر نے کہاکہ جموںو کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ان کے خلاف کوئی قانونی کارہ جوئی نہیںکرسکتی ہے اور سابق وزیراعلیٰ کواس بات کی علمیت بھی ہئے ۔انہوںنے کہا کہ بے نام جائیدادیں بنانے کیلئے محبوبہ مفتی کا نام استعمال کیاگیا یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے مرحوم مفتی محمدسیعد کو اپناقریبی دوست اوران کی بیٹی جموںو کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ کو اپنے بیٹی کے مترادف قرار دیتے ہوئے ستپال ملک نے کہا اگر میرے بیان دینے سے کسی کوتکلیف پہنچی ہے تو میں اپنے لفاظ واپس بھی لیتاہوں تاہم جوکچھ میں نے کہااور جوضبطے تحریری آ گیاوہ حرف بہ حرف صحیح بھی ہے ۔ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر اورامور کشمیرکے انچارج رام مادھو نے ربد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ستپال ملک کے بیان کوبے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہرایک معاملے میں ٹانگ اڑانے کے در پرہے لہذاان کے بیانات کوزیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں