اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 76

بٹہ دوریاں مینڈھر پونچھ عسکریت پسندوں پولیس وفورسزکی جھڑپ نے ایک اور نیاموڑ لے لیا

سعودی عرب فرارہونے والے تین با لائی ورکر کاٹھ منڈو نئپال میں گرفتار 8کمین گاہیں تباہ تلاشی کارروائی جاری

سرینگر/ 26 اکتوبر/بٹہ دوریاں انکوٹر نے اس وقت ایک اور نیاموڑ لیا جب تین بالائی ورکروں کوسعودی عرب فرار ہونے سے پہلے ایجنسیوں نے گرفتار کر کے تحقیقات کے لئے پونچھ راجوری پہنچا دیا عسکریت پسندوں اور پولیس فورسزکے مابین عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن 17وی دن میں داخل نصف درجن سے زیادہ کمین گاہیں تباہ کھانے پینے کاسامان برآمد تلاشی کارروائیاں جاری ۔اے پی آئی کے مطابق مینڈھر پونچھ کے بٹہ دوریاں جنگل میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن 16 ویں دن میں داخل ہوا پولیس وفورسز بٹہ دوریاں جنگل کے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پرعسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاہے ۔ادھر بٹہ دوریاں آپریشن نے اس وقت نیا موڈلے لیا جب تین بالائی ورکروں کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ سعودی عرب فرار ہونے کے لئے جہاز میں سوارہونے والے تھے ۔ پولیس نے جن بالائی ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی ان میں محمدنور عرف نوری ولد محمدیوسف محمدرشید ولدشریف دین یاسر عرفات ولد محمدرشید شامل ہے ۔تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق مینڈھر پونچھ کے بٹہ دوریاں جنگل میں عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین جھڑپ کے بعد مزکورہ بالائی ورکر مینڈھر پونچھ سے فرار ہونے کے بعد نئیپال کاٹ منڈو پہنچے جہاں سے وہ سعودی عرب فرارہونا چاہتے تھے ۔تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق تینوں بالائی ورکروں نے مینڈ ھرپونچھ میں عسکریت پسندوں کی برپورعیانت کی ہے اور ان کی پوچھ تاچھ کیلئے مینڈھر پونچھ پہنچادیاہے پولیس وفورسزنے بٹہ دوریاں جنگلوں میں تلاشی کارروائی کے دوران 8کمین گاہوںکوتباہ کرکے ان سے کھانے پینے کاسامان ا ور کپڑ ے بر آمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔واضح رہے کہ مینڈھرپونچھ کے جنگلوں میںپچھلے 16دنوں سے فورسزنے عسکریت پسندوں کے خلا ف آپریشن شروع کیاہے اور اس آپریشن میںعسکریت پسندوں کوزیرکرنے کے لئے ڈرون طیاروں ہیلی کاپٹروں کااستعمال کیاجارہا ہے جبکہ عسکریت پسندوں کی عیانت کرنے کے الزام میں اب تک ایک خاتون سمیت 11افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میںلائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں