چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی کی 2نو عمر بیٹیاں سڑک حادثے میں لقمہ اجمل 62

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی کی 2نو عمر بیٹیاں سڑک حادثے میں لقمہ اجمل

سری نگر:۲۶، اکتوبر//چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی، سید عدنان کی2 بیٹیاں سوموار کی رات چندی گڑھ میں ایک سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئیں۔جے کے این ایس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی سید عدنان جوکہ اصل میں پونچھ ضلع کے سرنکوٹ کے علاقے فضل آباد کا رہنے والاہیں اوراب کریانہ تالاب نروال بالاجموں میں مقیم ہیں، کی دو بیٹیوں کی سوموارکی رات چندی گڑھ میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی بہنوں کی شناخت ذوا عدنان (بڑی بیٹی) اور اقصیٰ عدنان (چھوٹی بیٹی)کے نام سے ہوئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زوا عدنان بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے چندی گڑھ جا رہی تھی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن اقصیٰ عدنان بھی تھی اور وہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی کی چھوٹی بیٹی اقصیٰ عدنان ،میلبورن (آسٹریلیا) میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ جب گاڑی چندی گڑھ کی طرف جا رہی تھی توگاڑی کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور یہ چندی گڑھ کے قریب ہائی وے پر ایک المناک سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا۔خاندانی ذرائع نے مزید کہاکہ دونوں لڑکیوں کی سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی، اور ان کے ساتھ سفرکرنے والی کئی دیگر لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوںمہلوک بہنوں کی لاشوں کوچیدی گڑھ سے جموںپہنچانے کے بعد، آخری رسومات کے لئے پونچھ لے جایا گیا۔نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی سید عدنان کی دو بیٹیوںکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔پیپلز کانفرنس کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ نے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو سکون کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں