معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی 59

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ :جشن منانے والے ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج :پولیس

مزیدتحقیقات اور ملزمان کی شناخت کاعمل شروع

سری نگر:۲۶، اکتوبر// دوبئی میں اتوار کو کھیلے گئے ٹی20، ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف ہندوستان کیخلاف جیت کا جشن منانے پر پولیس نے سری نگر کے2 میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں اورایم بی بی ایس کررہے میڈیکل طلبہ کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون UAPA کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ اتوارکورات دیر گئے کرکٹ میچ میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعدمنائے گئے جشن اورپٹاخے سرکئے جانے کے 2واقعات کاسری نگر پولیس نے خاص طور پرنوٹس لیا ہے ۔ معلوم ہواکہ ایک واقع صورہ علاقہ میں واقع SKIMS ہسپتال کے ہوسٹل میں اور دوسرا کرن نگر میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے ہوسٹل میں پیش آیا۔اتوار کی رات ہندوستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے پر SKIMSصورہ کے طبی عملے اور وارڈن کیخلاف پولیس اسٹیشن صورہ میں ایف آئی آرزیر نمبر 104/2021 درج کی گئی۔بتایاجاتاہے کہ ایم بی بی ایس اور دیگر ڈگریاں حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اورسکمزکے غیر شادی شدہ ہوسٹل میں رہائش پذیر طلباء نے پاکستان کی جیت کے بعد نعرے لگائے اور پٹاخے پھوڑے۔یہ مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کی دفعہ 13، 105A اور 505آئی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔سری نگرپولیس نے ایک اور مقدمہ زیرایف آئی آر نمبر 71/2021 یو اے پی اے کی دفعہ 13 کے تحت پولس اسٹیشن کرن نگر میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر (جی ایم سی ہوسٹل) میں رہنے والے طلباء کے خلاف درج کیا جو پاکستان کی جیت کے فوراً بعد نعرے لگاتے اور رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ دونوں کھلی ایف آئی آرہیں اور مقدمات میں ملزمان کی شناخت ہونا باقی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں