94

جنوبی کشمیر میں ایک اور بنک ڈکیتی 

سرینگر// جنوبی کشمیر میں ایک اور بنک دکیتی میں کاپرن شوپیان میں جموں کشمیر بینک منیجر کی گاڑی سے نامعلوم افراد 6لاکھ کی رقم حملہ آور اڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی این آئی کو ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے سوموار کی صبح کاپرن شوپیان کے قریب ایک سوئفٹ گاڑی زیر نمبر JK18-8375کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران انہوں نے گاڑی میں سوار بنک منیجر سے آٹھ لاکھ روپے اڑا کر فرار ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ بنک منیجر ذاتی گاڑی میں سوار تھا جس دوران مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور وہاں سے پیسہ اڑا کر فرار ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران پولیس کی ایک پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے حالات کا جائیزہ لیکر فورسز کے ہمراہ علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ادھر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور بنک منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہی اس میں ملوث افراد کی تلاش شروع کی جائیگی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ماہ نومبر میں نوٹ بندی کے بعد بنک ڈکیتی واقعات میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا اور زیادہ تر واقعات جنوبی کشمیر میں ہی پیش آئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں