55

02نومبر تک مجموعی طور پر موسم خشک جبکہ بعد میں بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر/25اکتوبر/بالائی علاقوں میںہوئی برفباری اور میدانی علاقوںمیںبارشوں کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور اتیں انتہائی سرد ہونے لگی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 02نومبر تک وادی میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے دن میں دھوپ اور شام کے بعد موسم سرد رہنے کی امید ہے ۔سی این آئی کے مطابق بارشوں اور برفباری کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور رات کے دوران سخت ترین سردی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں اور برفباری کے بعد موسم سر د ہو گیا ہے ۔ جبکہ دن کے درجہ حررات میں بھی کم ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 6.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ دنوں سے کافی کم تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چند رو ز تک خشک موسم رہے گااور سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں دن بھر دھوپ کھلے رہنے کا امکان ہے ۔ سرینگر ، بڈگام ، گاندربل میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری سے دو ڈگری تک اضافہ وہوسکتا ہے اس کے علاوہ اننت ناگ میں بھی درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام کے پہاڑی علاقوں میں صبح و شام سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ٹائونوں میں درجہ حرارت 15سے 16ڈگری سیلیس رہے گا۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق وادی کشمیر میں 02نومبر تک مجموعی طور پر موسمی صورتحال خشک رہے گی جس کے بعد موسم میںتبدیلی آ سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں