پونچھ کے جنگلات میں تازہ گولی باری: جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فضائی خدمات اور سونگھنے والے کتوں کا استعمال 64

پونچھ کے جنگلات میں تازہ گولی باری: جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فضائی خدمات اور سونگھنے والے کتوں کا استعمال

سرینگر/25اکتوبر/پونچھ کے جنگلات میں تازہ گولی باری کے بعد وہاں چھپے بیٹھنے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن 16ویں روز میںداخل ہو گیا۔تازہ فائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹر خدمات بھی استعمال میںلائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مینڈھر پونچھ کے بھاٹا دھوڑیا جنگلاتی علاقے میں گزشتہ 15دنوں سے جاری جنگجو مخالف آپریشن کے بیچ اتوار کی صبح علاقے میں ایک مرتبہ پھر دو بدو جھڑپ ہوئی ۔جس دوران فوجی ، دو پولیس اہلکار اور ایک پاکستانی جنگجو کمانڈر از جاں ہو گیا زہ فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ ہی آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے ۔تازہ فائرنگ واقعہ کے بعد سوموار کو 16ویں روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائیاں تیز کر دی گئی ہے ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں تازہ فائرنگ ہوئی جس دوران دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی کے علاوہ جنگجو بھی زخمی ہو گیا تھا ۔جس کے بعد جنگجو کی نعش وہاں بر آمد ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات گھنا ہونے کے نتیجے میں آپریشن میں دشواریاں آرہی ہیں تاہم فوج نے مزید کمک بھیج دی ہے اور ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں قریب 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں