ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

موجودہ دور میں جموں وکشمیر کو سب سے زیادہ نقصان اٹھا ناپڑ رہاہے

   102 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

حد بندی کمشن کا عبوری رپورٹ دیوانے کا خواب ،لوگوں میں اضطراب اور انتشار کمشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کرکے حتمی رپورٹ ایسی ہوجموںو کشمیرکے لوگوں کوقابل قبول ہو/غلام نبی آزاد

سٹیٹ ہڈبحال کرنے سے پہلے اسمبلی الیکشن کرانا مزاق کے مترادف /غلام نبی آزاد

سرینگر/ 25 اکتوبر/موجودہ دور میں جموں وکشمیر کو سب سے زیادہ نقصان ہونے کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئرلیڈر نے کہا کہ سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کا آل پارٹئز میٹنگ کے دوران یقین دلایاگیا تھا اب پہلے اسمبلی الیکشن اور بعدمیں سٹیٹ ہڈبحال بحال کرنے کابیان سامنے آ یاہے جو جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ سب سے بڑا مزاق ہوگا۔اے پی آ ئی کے مطابق کانگریس کے سینئرلیڈر اورجموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزادنے مرکز وزیرداخلہ امت شاہ کی جانب سے جموںو کشمیر دیئے گئے بیانوں پرحیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد معاشی اقتصادی طور پرسب سے زیادہ نقصان جموںو کشمیر کواٹھاناپڑا اور اب بھی لوگ معاشی اور اقتصادی بدحالی سے دو چار ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی جانب سے پہلے اسمبلی الیکشن اور پھرسٹیٹ ہڈبحال کرنے کے بیان کوجموں وکشمیرکے لوگوں کے ساتھ سب سے بڑا مزاق قراردیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹئز میٹنگ کے دوران تمام سیاسی پارٹیوں کے لیٰڈروں نے جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن سے پہلے سٹیٹ ہڈبحال کرنے کی بات رکھی تھی اور وزیراعظم نے آل پارٹئز میٹنگ کے دوران وزیرداخلہ کی موجودگی میں یقین دلایاتھاکہ جتنی جلدممکن ہوسکے جموں وکشمیر کاسٹیٹ ہڈبحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے تاہم اب جس طرح کے بیان سامنے آ رہے ہے وہ حیران کن بھی ہے اور جموںو کشمیرکے لوگوں کے لئے مزاق کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہا کہ اسمبلی الیکشن سے پہلے سٹیٹ ہڈ بحال کیاجانا چاہئے اورجموں وکشمیر میں اب تک کی سب سے بڑی بیروز گار درج کی گئی ہے 23%لوگ ہی روز گارکے وسائل سے جڑے ہوئے ہیں ،جبکہ77%لوگ بیکار اور بیروز گاری سے تنگ آ چکے ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت پرزور دیاکہ وہ جموںو کشمیر کے لوگوں کے مسائل کاازالہ کرنے اور معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط مستحکم بنانے کے لئے بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ لوگ جن مصائب ومشکلات سے اس وقت دو چار ہے انہیں راحت مل سکے ۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.