’انوشکا آپ نے آج کوہلی کو ڈانٹنا نہیں‘ 73

’انوشکا آپ نے آج کوہلی کو ڈانٹنا نہیں‘

مانیٹرنگ نیوز//پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر یہ میچ ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے دل بھی جیت لیے۔ٹوئٹر پر جہاں صارفین دل کھول کر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو داد اور مبارکبادیں رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ایسے بھی ہی جو انڈیا کی شکست کے بارے میں میمز شیئر کر رہے ہیں۔کسی نے کوہلی کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ دیا تو کسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ورلڈکپ بھی پاکستان ہی جیتے گا۔یہ کہنا بالکل نہیں غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک کرکٹ میچ تو دبئی کے سٹیڈیم میں ہوا لیکن ایک دوسرا میچ سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بھی جاری رہا۔صارف شیری نے پاکستان کی فتح کے بعد لکھا: ’30 سال کا جادو ختم ہوا۔ میں تقریباً رو پڑی۔‘سماجی کارکن نگہت داد نے انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’انوشکا آپ نے آج کوہلی کو ڈانٹنا نہیں۔‘(بشکریہ بی بی سی ڈاٹ کام)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں