نو جوان ادیبوں میں خوشی کی لہر ندا نیوز //کنزر وائلو کرالہ پورہ سے تعلق رکھنے والے جواں سال شاعر مظفر احمد پرے (مسرور مُظفر) نے اپنی شاعری کے لئے ساہِتیہ یوا پُرسکار لیا جس کا اعلان اسی سال کے مارچ مہینے میں ہوا تھا یہ ایوارڑ انہیں ١٧ اکتوبر کو بنگلور میں دیا گيا ۔ مسرور کو یہ ایوارڑ اُنکی کتاب واوٕچ باوتھ کے لئے دیا گيا جوکہ اُنکی پہلی کتاب ہے ۔ مسرور کشمیری ادب کے طالب علم ہیں اور پچھلے دو سالوں سے علی گڑھ یونیورسٹی میں اپنی ڈاکٹر یٹ میں مصروف ہیں ۔ مسرور مظفر کو یہ ایوارڑ ملنے پر اُدبا اور قلمکاروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے ۔ کئی ادبی تنظیموں اور انجمنوں نے مسرور مظفر کو مبارک باد پیش کی ہے ندائے کشمیر کےبارہمولہ نمائندے توصیف رضا سے بات کرتے ہوئے مسرور نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مشکور ہوں اُن سارے اُدبا اور شعرا کا جن کےنقش قدم کا تاثیر کا ثمر یہ ایوارڈ ہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ہمارے اُدبا کے خلوص میں اضافہ ہو اور جواں سال قلمکاروں کے قلم بابرکت ہوں ۔ 78

جواں سال شاعر مسرور مظفر کو ملا ساہِتیہ یوا پُرسکار

نو جوان ادیبوں میں خوشی کی لہر

ندا نیوز //کنزر وائلو کرالہ پورہ سے تعلق رکھنے والے جواں سال شاعر مظفر احمد پرے (مسرور مُظفر) نے اپنی شاعری کے لئے ساہِتیہ یوا پُرسکار لیا جس کا اعلان اسی سال کے مارچ مہینے میں ہوا تھا یہ ایوارڑ انہیں ١٧ اکتوبر کو بنگلور میں دیا گيا ۔ مسرور کو یہ ایوارڑ اُنکی کتاب واوٕچ باوتھ کے لئے دیا گيا جوکہ اُنکی پہلی کتاب ہے ۔ مسرور کشمیری ادب کے طالب علم ہیں اور پچھلے دو سالوں سے علی گڑھ یونیورسٹی میں اپنی ڈاکٹر یٹ میں مصروف ہیں ۔ مسرور مظفر کو یہ ایوارڑ ملنے پر اُدبا اور قلمکاروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے ۔ کئی ادبی تنظیموں اور انجمنوں نے مسرور مظفر کو مبارک باد پیش کی ہے ندائے کشمیر کےبارہمولہ نمائندے توصیف رضا سے بات کرتے ہوئے مسرور نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مشکور ہوں اُن سارے اُدبا اور شعرا کا جن کےنقش قدم کا تاثیر کا ثمر یہ ایوارڈ ہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ہمارے اُدبا کے خلوص میں اضافہ ہو اور جواں سال قلمکاروں کے قلم بابرکت ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں