سرینگرپہنچنے پرمرکزی وزیرداخلہ کاپُرتپاک استقبال 62

سرینگرپہنچنے پرمرکزی وزیرداخلہ کاپُرتپاک استقبال

لیفٹنٹ گورنرنے کیاگلدستہ پیش،ڈی جی پی دلباغ سنگھ اوردیگرحکام بھی تھے موجود

سری نگر:۲۳، اکتوبر//ناسازگار موسمی صورتحال اورفقیدالمثال سیکورٹی اقدامات کے بیچ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اپنے تین روزہ دورہ جموں وکشمیرکے سلسلے میں سنیچرکوسری نگرپہنچنے ۔سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے پرجموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے معززمہمان کااستقبال کیا،اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے امت شاہ کوایک گلدستہ پیش کیا۔اس موقعہ پرجموں وکشمیرپولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ،چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمارمہتا اوردیگراعلیٰ حکام کیساتھ ساتھ مرکزی وزیرداخلہ کی ٹیم میں شامل مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندرسنگھ بھی موجودتھے ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا اوراعلیٰ حکام کی جانب سے پُرتپاک استقبال کے بعدمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوراُنکی ٹیم میں شامل ڈاکٹر جتندر سنگھ اورمرکزی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ گاڑیوںکے ایک قافلے میںنوگام روانہ ہوئے ،جہاںانہوںنے مشتبہ جنگجوئوںکے ہاتھوں مارے گئے پولیس انسپکٹرپرویز احمدکے گھرجاکرمرحوم کے لواحقین کیساتھ ہمدردی او رتعزیت کااظہارکیا۔اس موقعہ پرلیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا،چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا اورڈی جی پی دلباغ سنگھ بھی موجودتھے ۔مرکزی وزیرداخلہ نے مقتول پولیس انسپکٹرکی اہلیہ،کمسن بیٹے ،بیٹی اوردیگراہل خانہ کواسبات کایقین دلایاکہ مرکزی سرکار اُن کی ہرممکنہ مددکیلئے ہمہ وقت تیارہے۔امت شاہ نے اس موقعہ پرمہلوک انسپکٹرکی اہلیہ فاطمہ اخترکوسرکاری نوکری سے متعلق تقرری کے کاغذات پیش کئے ۔نوگام میںمہلوک پولیس انسپکٹرکے اہل خانہ سے ملاقات کے بعدشہر سری نگرمیں فقیدالمثال سیکورٹی اقدامات کے بیچ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ گاڑیوں کے ایک قافلے میں بلیوو ارڈروڑپرواقع راج بھون پہنچے۔جہاں دن کے ساڑھے12بجے سیکورٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ شروع ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں