وادی کے کسانوں کوزراعت سینٹروں پربیج دستیاب نہیں 54

وادی کے کسانوں کوزراعت سینٹروں پربیج دستیاب نہیں

کسان دردرکی ٹھوکرے کھانے پرمجبور محکمہ ٹس سے مس نہیں /کسان

سرینگر/ 22 اکتوبر/محکمہ زراعت کے کسانوں کو اعلیٰ میعار کے بیچ فراہم کرنے کے دعوے اس وقت بے بنیاد ثابت ہوئے جب وادی بھر کے کسانوں نے اس بات کی شکایت کی کہ زراعت محکمہ کے سینٹروں پرانہیں سرسوں کابیج دستیاب نہیں ہے اور سرسوں کی فصل بونے کے دن تیزی کے ساتھ گزررہے ہیں جھاڑے کے موسم نے دستخ دی ہے محکمہ زراعت کی جانب سے سرسوں کابیج فراہم کرنے کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیاجارہاہے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرور ت محسوس نہیں کی جارہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق محکمہ زراعت دعویٰ کررہاہے کہ وادی کے کسانوں کواعلیٰ میعار کے بیج فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا اعلیٰ میعا رکے بیج کے ساتھ ساتھ کسانوں کوفصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرانے کے لئے جانکاری بھی فراہم کی جائیگی تاہم محکمہ زراعت کے اعلیٰ میعارکے بیج کسانوںکوفراہم کرنے کے تمام دعوے اور وعدے بے بنیاد ثابت ہورہے ہیں وادی کے تمام دس اضلاع کپوارہ ،بارہمولہ ،بڈگام،کولگام،شوپیاں ،پلوامہ ،اننت ناگ ،سرینگر ،گاندربل ،بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے کسانوںنے شکایت کی کہ چندایک محکمہ ذراعت کے سینٹروں پرکئی دنوں تک سرسوںکابیج کسانوںکودستیاب تھا اور اب محکمہ ذراعت کے کسی بھی سینٹر پریہ بیج کسانوںکودستیاب نہیں ہے اور انہیں دردرکی ٹھوکرے کھانے پرمجبور ہونا پڑ رہاہے ۔کسانوں کے مطابق انہوںنے محکمہ زراعت کے حکام کوکئی بار اس اعلیٰ میعار کے بیج کی عدم دستیابی کے بارے میںآگاہ کیاتاہم زبانی جمع خرچ کے سواورکوئی کارروائی عمل میں نہیںلائی جارہی ہے۔ کسانوں کے مطابق سرسوں اور دوسری فصلیں بونے کے دن تیزی کے ساتھ ختم ہوتے جارہے ہیں اور اگر ان دنوں کے اندراندر سرسوں اور دوسری فصلیں بونے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو یہ فصلیںنہیں اُگ پائیگی ۔کسانوں کے مطابق اس وقت زمین میںنمی موجود ہے برفباری ہونے کے بعدنہ توفصلیں بوئی جائیگی اور نہ موقع ملے گا ضرورت اس امرکی ہے کہ کسانوں کوگندم سرسوں اوس اعلیٰ میعار کے بیج دستیاب رکھے جائے تاکہ انہیں مشکلوںکاسامنا ناکرنا پڑیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں