ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

موٹر سائکلیں ضبط کرنے کی حالیہ مہم وادی کے نوجوانوں کیلئے ایک اجتماعی سزا

   117 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

موٹر سائکلیں ضبط کرنے کی حالیہ مہم وادی کے نوجوانوں کیلئے ایک اجتماعی سزا

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے انتظامیہ پرکیا الزام عائد،کہا یہ نوجوانوں کے خود روزگار کمانے کے وسیلے کو چھیننے کا نیا طریقہ ہے

سرینگر؍؍22 اکتوبر؍پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرکار کی طرف سے کشمیر میں موٹر سائکلیں ضبط کرنے کی حالیہ مہم یہاں کے نوجوانوں کیلئے ایک اجتماعی سزا اوران کے خود روزگار کمانے کے وسیلے کو چھیننے کا ایک نیا طریقہ ہے۔پی ڈی پی صدر نے یہ تبصرہ اس ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے جس میں ’’فاسٹ بیٹل‘‘کے شریک بانی سمیع اللہ نے کہا تھا کہ شہر سرینگر میں ان کی بائیکوں کو مسلسل ضبط کرنے کی وجہ سے لوگوں کی طرف سے دئے گئے آرڈر ان کی دہلیز تک وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ایس این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے موٹر سائکلیں ضبط کرنے کی حالیہ مہم نوجوانوں کیلئے ایک اجتماعی سزا ہے اوریہ ان کے روزگار کو بھی چھیننے کی کوشش کا ایک طریقہ ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکار یہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے بجائے اس کے برعکس کررہے ہیں۔ایس این ایس کے مطابق فاسٹ بیٹل کے شریک بانی کی طرف سے ٹویٹس کی ایک سیریز میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا کاروبار بائیک کو تحویل میں لینے کی وجہ سے تباہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہرسرینگر میں ہماری ڈیلیوری بائک کو مسلسل ضبط کرنے کی وجہ سے ہماری تجارت رکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور عالمی وبائی بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والے نقصانات سے تاجر ابھرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اب انتظامیہ کی طرف سے ڈیلیوری بائز کی بائیکیں ضبط کی جارہی ہیں جو کہ ایک افسوسناک بات ہے۔ایک سوالیہ اندازمیںانہوں نے پوچھاکہ 5سو سے زیادہ ڈیلیوری ایگزیکٹو کشمیر میں ڈیلیوری کی نوکریوں سے اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں ، اب وہ کہاں جائیں گے؟۔ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیاہے کہ میں حیران ہوں کہ ایک طرف غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی جماعتوں کو کشمیر میں امکانات کی منصوبہ بندی کے لیے دن رات باہر مدعو کیا جاتا ہے اور دوسری طرف ان غیر ضروری دیکھ بھال کی سرگرمیوں کے ساتھ مقامی اسٹارٹ اپس کو کھینچا جاتا ہے۔پچھلے تین دنوں سے ، جموں وکشمیر پولیس نے بائیک چلانے والوں کو کوئی وجہ بتائے بغیر سینکڑوں دو پہیوں کو ضبط کیا ہے۔ دو پہیوں کے ضبط ہونے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ موٹر سائیکلوں کو پکڑنا مکمل طور پر عسکریت پسندی سے متعلقہ واقعات سے متعلق ہے اور اس کا وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.