ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنا وقت کی اہم ضرورت

   92 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ،سیاسی لیڈران کے ہاتھ میں کچھ نہیں / ڈاکٹر فاروق

سرینگر/22نومبر/گذشتہ دنوں ہوئی ٹارکنگ گلنگ انتہائی افسوسناک ہے اور کشمیر میں ہر کوئی اس کی مذمت اور ملامت کرتا ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اُن لوگوں کی نشاندہی کرے جو ان ہلاکتوں کے پیچھے ہیں۔سیاسی لیڈران یا اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے حاشئے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، نیشنل کانفرنس کو کوئی دھچکا نہیںلگا ہے یہ جماعت چٹان کی مانند کھڑی تھی اور آج بھی ہے۔اس جماعت نے بڑے اتار چڑھائو دیکھے ہیں اور یہ جماعت ہمیشہ سروخ رو ہوکر اُبھری ہے۔ آج لوگوں خصوصاً اپنی جماعت کے کارکنوں کا جوش اور ولولہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی اور یہ جوش و جذبہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نیشنل کانفرنس کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ اس سے قبل سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں وفود نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال، خطہ جموں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیالات کیا۔ ملاقات کرنے والے وفود میں بڑی برہمنا، وجے پور، ڈوڈہ اور نگروٹہ کے علاوہ راجپوت یوتھ ،گاندھی نگر یوتھ، کشمیری پنڈتوں پر مشتمل وفود کے نام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کی جماعت ہے اور اس جماعت نے کسی بھی خطے کیساتھ امتیاز نہیں کیا ہے اور جموں کی تعمیر و ترقی کا بیشتر کام نیشنل کانفرنس حکومت کے دوران ہی ہوا ہے۔ اس دوران سینکڑوں سیاسی اور سماجی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور متعدد پرانے ساتھیوں نے بھی جماعت میں واپسی کی۔ جگتی جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیر پنڈت سماجی کارکنوں اور بی جے پی سے وابستہ افراد کے علاوہ محمد ایوب ملک اور وارس گل نے بھی اپنے درجنوں ساتھیوں میں بھی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھے اور اپنی ریاست کے صدیوں کے بھائی چارے کیخلاف ہورہی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ایک ساتھ اور متحدہ ہوکر رہیں اور تمام چیلنجوں کا مل کر سامنا کریں۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.