اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 85

جموں کشمیر کے مختلف جیلوں میں نظر بند قیدیوں کی

بیرون ریاستی جیل منتقلی کا سلسلہ جاری

سرینگر/22نومبر/جموں کشمیر کے مختلف جیلوں میں نظر بند مزید 26کشمیری اسیران کو اُتر پردیش کے آگرہ ہائی سیکورٹی جیل منتقل کیاگیا ہے ۔ یہ سبھی اسیران وادی اور جموں کے مختلف جیلوں میں مقید تھے ۔ادھر ان قیدیوں میں سے بعض کے رشتے داروں نے بیرون جموں کشمیر کے جیلوں میں ان کی منتقلی پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں جموں کشمیر کے مختلف جیلوں میں نظر بند 22افراد کو اگرہ جیل منتقل کرنے کے بعد جمعہ کو مزید 18افراد جو مختلف جیلوںمیںنظر بند تھے کواُترپردیش کے جیل میں منتقل کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر سرکار کے ایک حکمنامہ جاری کر دیا ھیا جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ 26افراد جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کشمیر کے مختلف جیلوںجن میں سنٹرل جیل سرینگر،سنٹرل جیل جموں ، کوٹ بلوال جیل جموں ، ڈسٹرکٹ جیل اودھمپور، اور ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں سال 2020سے قید تھے کو اُتر پردیشن کے انتہائی حساس حفاظتی حصار والے آگرہ جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ سرکار نے 10-Bجمو ں کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان قیدیوں کی بیرون یوٹی منتقلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔تاہم فوری طور پر یہ معلو م نہیںہوا ہے کہ جن قیدیوں کو آگرہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ان کی شناخت کیا ہے ۔ ۔ قیدیوںکی بیرون یوٹی منتقل وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پے درپے واقعات رونماء ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ البتہ سرکار کی جانب سے قیدیوںکی بیرون جیل منتقلی کیلئے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔ دریں اثناء قیدیوں کے رشتے داروں نے ان قیدیوں کی بیرون جیل منتقلی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس سلسلے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ قیدیوںکو اچانک بیرون جموں کشمیر منتقل کرنے سے وہ سخت پریشان ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں